پاکستان کے تیز گیند بازحسن علی عالمی کپ میں توکچھ خاص کارکردگی نہیں کرپائے، لیکن منگل کو ان کا نام ہندوستان اورپاکستان دونوں ممالک میں چھایا رہا۔ دراصل میڈیا میں خبریں آئیں کہ حسن علی ہندوستان کی شامیہ آرزوسے شادی کرنے والے ہیں، لیکن اب حسن علی اس خبرکو غلط بتارہے ہیں۔ حسن علی نے پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہندوستانی لڑکی کے ساتھ شادی طے نہیں ہوئی ہے۔ حسن علی کے مطابق ابھی تک دونوں خاندان ملے ہی نہیں ہے توشادی کیسے ہوگی۔
بھلے ہی حسن علی ہندوستان کی شامیہ آرزو سے نکاح طے نہ ہونے کی بات کررہے ہوں، لیکن میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نکاح آئندہ یعنی 20 اگست کو ہوگا۔ ہریانہ کے نوح کی رہنے والی شامیہ آرزو ایئرعمارات میں فلائٹ انجینئرہیں۔ پاکستان کے پنجاب صوبہ میں پیدا ہونے والے حسن علی اورنوح کے چندینی کی رہنے والی شامیہ آرزو کا نکاح دبئی کے ایٹلانٹس پام زبیرا پارک ہوٹل میں ہوگا۔
اگست میں دبئی جائے گی فیملی
میڈیا کی خبروں کے مطابق شامیہ کی فیملی کے تقریباً 10 ارکان 17 اگست کو دبئی جارہے ہیں۔ ان کے والد سابق بی ڈی پی اولیاقت علی نے کہا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہے، چاہے ہندوستان میں ہو یا پاکستان میں۔ اس سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے وقت ان کے کافی رشتہ دارپاکستان چلے گئے تھے، جن سے آج بھی وہ رابطہ میں ہیں۔
شعیب ملک اورظہیرعباس بھی ہندوستانی داماد
اگرحسن علی اورشامیہ کی شادی ہوجاتی ہے تووہ ان چند کرکٹروں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے، جنہوں نے ہندوستانی کھلاڑیوں سے نکاح کیا۔ ان سے پہلے محسن خان اداکارہ رانی رائے سے شادی کرچکے ہیں۔ شعیب ملک نے ہندوستان کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو اپنی دلہن بنایا۔ وہیں ظہیرعباس نے بھی کانپورکی رہنے والی ریتا لوتھرا سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ریتا نے اپنا مذہب اورنام تبدیل کرلیا تھا۔ ریتا شادی کے بعد ثمینہ بن گئی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔