ہوم » نیوز » اسپورٹس

آسٹریلیائی بلے بازوں نے بگاڑدیا اس پاکستانی گیند بازکا کیریئر، دومیچ میں لٹا دیئے 400 رن

پاکستان کےاسپنریاسرشاہ کی گیند بازی کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنرکی پٹائی کے بعد بری طرح سے بگڑگیا ہے۔ انہوں نےآسٹریلیا میں پانچ ٹسٹ میچ کھیلےہیں اورانہوں نے12 وکٹ لئے، لیکن ان کےلئےانہیں 1074 رن دیئے ہیں۔

  • Share this:
آسٹریلیائی بلے بازوں نے بگاڑدیا اس پاکستانی گیند بازکا کیریئر، دومیچ میں لٹا دیئے 400 رن
یاسرشا گیند بازی کے دوران مایوسی کے عالم میں۔ تصویر: اے پی

آسٹریلیا کے سلامی بلے بازڈیوڈ وارنرایک بارپھرسے پاکستان کےگیند بازوں کے لئے مصیبت ثابت ہوئے۔ انہوں نےایڈیلیڈ ٹسٹ میں ترپل سنچری لگا دی اورکئی ریکارڈ توڑدیئے۔ ڈیوڈ وارنرکی بلے بازی نے پاکستان کےاسپنریاسرشاہ کے کیریئرکے ریکارڈ ہی بگاڑ دیئے۔ انہوں نےآسٹریلیا کی پہلی اننگ میں 32 اوورگیند بازی کی، ایک میڈن ڈالا اور197 رن دیئے۔ انہیں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ یہ توآسٹریلیا کےکپتان ٹم پین نےتین وکٹ پر589 رن پر اننگ ڈکلیئرکردی، نہیں تویاسرشاہ مسلسل دوسرے ٹسٹ میں 200 سے زیادہ رن دے دیئے۔ برسبین میں کھیلےگئے پہلےٹسٹ میں یاسرشاہ نے48.5 اوورگیند بازی کی تھی اور205 رن دیئےتھے۔ اس میچ میں انہیں 4 وکٹ ملے تھے۔


ایسے میں اس سیریزمیں یاسرشاہ نےابھی تک 80.4 اوورکی گیند بازی کی اور402 رن دیئےجبکہ انہیں صرف 4 وکٹ ملے ہیں۔ ان کی گیند بازی کا اوسط 100.5 کا رہا ہےاور انہیں ہرایک وکٹ کےلئے121 گیندیں پھینکنی پڑی ہیں۔


یاسرشاہ ابھی پاکستان کے اہم اسپنر ہیں۔ تصویر: اے پی
یاسرشاہ ابھی پاکستان کے اہم اسپنر ہیں۔ تصویر: اے پی


آسٹریلیا میں نہیں چلتا یاسرشاہ کا جادو

ویسے یاسرشاہ کی کارکردگی آسٹریلیا میں کافی خراب رہی ہے۔ ایسے میں ان کی حالیہ کارکردگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 17-2016 میں جب پاکستان نےآسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تب انہوں نےمیلبورن ٹسٹ میں ایک اننگ میں 207 رن لٹائے تھے۔ ابھی تک یاسرشاہ نے آسٹریلیا میں پانچ ٹسٹ میچ کھیلےہیں اورانہوں نے 12 وکٹ لئے، لیکن ان کے لئے انہیں 1074 رن دیئے ہیں۔ آسٹریلیا میں ان کی گیند بازی اوسط 89.5 کی رہی ہے اوریہ تقریباً 100 کے آس پاس بڑھ رہا ہے۔

اسٹیواسمتھ کے وکٹ کا جشن مناتےہوئے پاکستان کے لیگ اسپنریاسر شاہ۔ تصویر: اے پی
اسٹیواسمتھ کے وکٹ کا جشن مناتےہوئے پاکستان کے لیگ اسپنریاسر شاہ۔ تصویر: اے پی


ڈیوڈ وارنرکے نشانے پررہے ہیں یاسرشاہ

آسٹریلیائی بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنرنے یاسرشاہ کو سب سے زیادہ نشانے پرلیا ہے۔ ایڈیلیڈ ٹسٹ میں انہوں نے اس پاکستانی گیند بازکی 110 گیندوں پر111 رن بنائے۔ سال 2000 کے بعد یہ پہلی بارہے جب کسی بلے بازنےکسی ایک گیند بازکے خلاف اتنے رن بنائے ہیں۔ یاسر شاہ نےبرسبین ٹسٹ میں اسٹیواسمتھ کوٹسٹ کرکٹ میں ساتویں بارآؤٹ کرنے کا کافی کھل کر جشن منایا تھا، لیکن ایڈیلیڈ ٹسٹ میں تویاسرشاہ، اسمتھ کو بھی آؤٹ نہیں کرپائے۔
First published: Dec 01, 2019 10:00 AM IST