உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم کو شاندار کھیل کا ملا انعام، ICC ایوارڈ میں جانئے کسے چھوڑا پیچھے

    بابر اعظم کو شاندار کھیل کا ملا انعام

    بابر اعظم کو شاندار کھیل کا ملا انعام

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں کل 390 رن بنائے تھے۔ ونڈے سیریز میں بھی ان کا بلا جم کر چلا تھا۔

    • Share this:
      دبئی: بابراعظم (Babar Azam) کو آئی سی سی کا ’مہینے کا سب سے بہترین کھلاڑی‘ منتخب کیا گیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا کی سلامی بلے باز ریشیل ہینس نے ویمنس کیٹیگری میں بازی ماری۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ریکارڈ 196 رنوں کی اننگ کھیلنے کے ساتھ ہی ٹسٹ سیریز میں کل 390 رن بنائے تھے۔ بابر اعظم نے ونڈے سیریز میں بھی کمال کی کارکردگی پیش کی تھی۔

      بابر اعظم (Babar Azam) نے اس ریس میں کریگ بریتھ ویٹ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کو پیچھے چھوڑا۔ بابر اعظم نے مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف دو ونڈے میں 57 اور 114 رن بناکر ٹیم کی بلے بازی کو مضبوطی دی تھی۔ دوسرے ونڈے میں ان کی سنچری اننگ سے پاکستان نے 349 رنوں کے ہدف کا کامیابی کے ساتھ پیچھا کیا۔ وہ اپریل 2021 میں بھی اس خطاب کو جیت چکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      رمیز راجہ کو ICC نے دیا بڑا جھٹکا، جے شاہ کو ملی بڑی ذمہ داری، بارکلے اکتوبر تک بنے رہیں گے صدر

      امیدوں پر کھرے اترے بابر اعظم

      ووٹنگ اکادمی کے اراکین اور ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی ڈیرین گنگا نے کہا کہ بابر اعظم کا کپتان کے طور پر امیدوں کے بوجھ پر کھرا اترنا اور آسٹیلیا کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کے لئے بلے سے کامیابی بڑی حصولیابی ہے۔ آسٹریلیا نے 24 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

      وہیں بات ریشیل ہینس کی کریں تو حال میں ہوئے ویمنس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ساتویں بار خطاب دلانے میں ہینس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے عالمی کپ میں 8 میچوں میں 61.28 کی اوسط سے 429 رن بنائے تھے۔ ان کے دم پر آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنا منٹ میں ناقابل تسخیر رہی تھی اور خطابی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ ہینس نے انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون اور جنوبی افریقہ کی لورا وولوارٹ کو پیچھے چھوڑا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: