உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشیا کپ 2022 فائنل: سری لنکا سے کیوں ملی ہار؟ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بتائیں غلطیاں

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا سے ملی ہار کی بتائی بڑی وجہ

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا سے ملی ہار کی بتائی بڑی وجہ

    Asia Cup Final: سری لنکا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 23 رنوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022 کا خطاب جیت لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دبئی: پاکستان اتوار 11 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں ہار گیا۔ پاکستان داسن شناکا اینڈ کمپنی کے ذریعہ 171 رنوں کے ہدف سے 23 رن دور رہ گئے اور اس طرح سے میچ میں ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ ہار کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی غلطیوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کی مہم میں صرف دو کھلاڑی محمد نواز اور نسیم شاہ ہی پازیٹیو نظر آئے۔

      بابراعظم نے میچ میں ہار کے بعد کہا، ‘سری لنکا کو شاندار کرکٹ کھیلنے کے لئے مبارکباد۔ ہم پہلے آٹھ اووروں تک ان پر حاوی رہے، لیکن بھانوکا راج پکشے کو جو شراکت داری ملی وہ شاندار تھی‘۔ انہوں نے مزید کہا، یہ میچ کے لئے صحیح وکٹ تھا اور دبئی میں کھیلنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ ہم نے اپنی طاقت کے مطابق بلے بازی نہیں کی۔ ہم نے اچھی شروعات کی، لیکن 15-20 اضافی رن دیئے اور آخر میں اچھا نہیں کرسکے۔

       بابراعظم نے میچ میں ہار کے بعد کہا، ‘سری لنکا کو شاندار کرکٹ کھیلنے کے لئے مبارکباد۔

      بابراعظم نے میچ میں ہار کے بعد کہا، ‘سری لنکا کو شاندار کرکٹ کھیلنے کے لئے مبارکباد۔


      فائنل میں پاکستان کی ہار پر بابر اعظم نے کہا، ’ہمارے لئے بہت ساری مثبت باتیں ہیں۔ ایک فائنل میں، غلطیاں بھاری پڑتی ہیں۔ ہماری فیلڈنگ صحیح نہیں تھی اور بلے بازی کو بھی آخر تک اچھے سے نہیں لے جاسکے، لیکن محمد رضوان، نسیم شاہ اور محمد نواز نے اچھا کھیل دکھایا‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا، ’میچ میں اتار چڑھاو ہوتے ہیں، لیکن یہ اچھا ہوگا اگر ہم کم غلطیاں کریں‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022 Final: سری لنکا نے توڑ دیا پاکستان کا خواب، آٹھویں نمبر کی ٹیم نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا 

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: حارث روف کی گیند کی ہوا تک نہیں لگی، چاروں خانے چت ہوا سری لنکائی بلے باز، VIDEO دیکھ کر اڑجائیں گے ہوش 

      سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے ہراکر جیتا خطاب

      سری لنکا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 23 رن سے ہراکر ایشیا کپ 2022 کا خطاب جیت لیا۔ یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ خطاب ہے۔ افغانستان کے خلاف اپنا پہلا گیم ہارنے کے بعد، انہوں نے بنگلہ دیش، افغانستان، ہندوستان، پاکستان اور پھر پاکستان کو ہراکر 2022 ایشیا کپ جیتا۔

      بھانوکا راج پکشے (45 گیندوں پر ناٹ آوٹ 71 رن) اور وانندو ہسرنگا (21 گیندوں پر 36 رن) کی جارحانہ اننگ نے سری لنکا کو 20 اووروں میں 170/6 پر پہنچا دیا۔ کریز پر رہنے کے دوران راج پکشے اور ہسرنگا کے علاوہ، دھننجے ڈی سلوا (21 گیندوں پر 28 رن) اور چمیکا کرونا رتنے (14 گیندوں پر ناٹ آوٹ 14 رن) نے بھی سری لنکا کے لئے اہم اننگیں کھیلیں۔ پاکستان کے لئے حارث روف (3/29) تین وکٹ لینے والے گیندبازوں میں سے ایک تھے، جبکہ افتخار احمد (1/21)، شاداب خان (1/28) اور نسیم شاہ (1/40) نے ایک ایک وکٹ لیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: