ہوم » نیوز » اسپورٹس

شکست سے خوفزدہ ہے پاکستانی ٹیم، کپتان سرفراز پریکٹس کے کے لئے ٹیم کے آنے سے ڈیڑھ گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے

سرفرازاحمد کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے بازی کے محاذ پربھی فلاپ ہورہےہیں۔ عالمی کپ کے چارمیچوں میں سرفرازاحمد نے محض 28.75 کی اوسط سے 115 رن بنائے ہیں۔

  • Share this:
شکست سے خوفزدہ ہے پاکستانی ٹیم، کپتان سرفراز پریکٹس کے کے لئے ٹیم  کے آنے سے ڈیڑھ گھنٹے قبل ہی پہنچ گئے
انضمام الحق کے ساتھ پاکستانی کپتان سرفراز احمد: فائل فوٹو

ہندوستان کےہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم بحران کا شکارہے۔ پاکستان کی ٹیم عالمی کپ ٹورنا منٹ سے تقریباً باہرہوچکی ہے۔ اب کوئی کرشمہ ہی انہیں سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔ پاکستان کواب آئندہ میچ میں جنوبی افریقہ سے مد مقابل ہونا ہےاوراگریہاں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا توپاکستان کی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوجائے گی۔ لہٰذا شکست کے خوف سے گھبرائے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پریکٹس کے لئے ڈیڑھ گھنٹے قبل میدان پرپہنچ گئے۔


جیوٹی وی کےمطابق لندن میں لارڈس کے میدان پرپاکستانی ٹیم کے باقی کھلاڑی نہیں پہنچے تھے، لیکن اس سے قبل ہی وہاں سرفرازاحمد پہنچ گئے۔ ان کے وہاں آنےکے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹیم کے باقی کھلاڑی پہنچے۔ کپتان سرفرازاحمد نے میدان پرتین چکرلگائے۔ اس کے بعد تقریباً منٹ بعد وہ وہاں سے چلےگئے۔ سرفراراحمد کواکیلے دیکھ کرہرکوئی حیران تھا۔ کہا جارہا ہے کہ وہ جمعہ کی نمازپڑھنے کےلئے جانا چاہتے تھے، اس لئے نیٹس پرجلدی پہنچ گئے۔


بلے بازی میں فلاپ شو


سرفرازاحمد کپتانی کے ساتھ ساتھ بلے بازی کے محاذ پربھی فلاپ ہورہےہیں۔ عالمی کپ کے چارمیچوں میں سرفرازاحمد نے محض 28.75 کی اوسط سے 115 رن بنائے ہیں۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ اس خاص پریکٹس کے ذریعہ وہ اپنا کھویا ہوا فارم تلاش کررہے ہوں۔ دراصل سرفرازاحمد کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فٹنس پراٹھے ہیں سوال

ہندوستان کے خلاف میچ میں کپتان سرفرازاحمد اباسی لیتے ہوئے نظرآئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پران کا جم کرمذاق اڑایا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اخترنے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زبردست شکست جھیلنے پرپاکستان کو لتاڑلگائی تھی۔ ان کے نشانے پرکپتان سرفرازاحمد رہے تھے۔ شعیب اخترنے ان کی فٹنس پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے سرفرازاحمد سے زیادہ ان فٹ کپتان نہیں دیکھا۔

ٹیم میں بغاوت

عالمی کپ میں ہندوستان کےہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ بھی سرفرازاحمد سے ناراض ہے۔ ٹیم میں بغاوت کی خبریں بھی آرہی ہیں تو اس بات پربھی بحث ہورہی ہے کہ کپتان سرفرازاحمد نے ساتھی کھلاڑیوں کووارننگ دے دی ہے کہ اگرکارکردگی بہترنہیں ہوئی توپھرپاکستان لوٹنے پرلوگوں کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اکیلے پاکستان واپس نہیں لوٹنے والا ہوں۔ اس دوران یہ بھی خبرتھی کہ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی فون کیا تھا۔

 
First published: Jun 22, 2019 04:05 PM IST