ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ میں تبدیلی لانے میں وقت لگےگا: مصباح الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے آئندہ سیشن کے دوران بھی مصباح الحق کوکوچ کی ذمہ داری نبھانے کو کہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ میں تبدیلی لانے میں وقت لگےگا: مصباح الحق
مصباح الحق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر ہیں۔

پاکستان کے نومنتخب کوچ مصباح الحق نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی ڈریسنگ روم کلچرمیں مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے اورملک کے کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی کرنے میں وقت لگے گا۔ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹسٹ کپتان مصباح الحق کوہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم جولائی میں 2019 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی تھی، جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کوچ مکی آرتھرکی مدت کارکونہیں بڑھانے کا فیصلہ لیا۔


مصباح الحق نے کہا 'ایک کوچ اورایک قائد کے طورپرکوئی بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کے پاس ایسی ٹیم ہو، جومیچ میں فوراً دبدبہ بنائے اورمخالف ٹیم پردباؤ بنائے، لیکن یہ آئیڈیل پوزیشن ہوتی ہے۔ حقیقی زندگی میں آپ کودستیاب کھلاڑیوں کی بنیاد پرحکمت عملی بنانی ہوتی ہے، میں بھی ایسا ہی کروں گا'۔


پی ایس ایل تک کوچ بنے رہیں گے مصباح الحق


انہوں نے کہا 'بے شک آخرمیں ہدف یہی ہوتا ہے کہ آپ کے پاس بے حد مضبوط ٹیم ہو، لیکن ہمیں آغازاسی کے ساتھ کرنی ہوتی ہے، جوہمارے پاس دستیاب ہوتا ہے۔ کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی کرنے میں وقت لگے گا'۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کے علاوہ سابق تیزگیند بازوقاریونس کو تین سال کے لئے گیند بازی کوچ مقررکیا ہے۔ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے آئندہ سیشن کے دوران بھی مصباح الحق کوکوچ کا کردار نبھانے کوکہا ہےاورانہیں وہی تنخواہ ملے گی، جوکوچ مکی آرتھرکو مل رہی تھی۔ مصباح الحق کوفی ماہ 18000 ڈالرکی ادائیگی کئے جانے کی امید ہے۔

مصباح الحق نےکہا 'میں چاہتا ہوں کہ ہمارے کرکٹرسمجھداری اوربے خوف ہوکرکھیلیں۔ مجھے معلوم ہے کہ اس کے لئے ڈریسنگ روم کےکلچرمیں تبدیلی کی ضرورت ہے، لیکن اگرہمیں اعلیٰ سطح پرمسلسل بہترکھیل پیش کرنا ہے، توجدید دورکی ان ضرورتوں کوپورا کرنا ہوگا۔
First published: Sep 05, 2019 05:29 PM IST