اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان آئیں گے پر پاکستان نہیں جائیں گے بابر اعظم کے کوچ، انگلینڈ میں رہ کر ٹیم کو دیں گے Online کوچنگ

    پاکستانی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ہیں جن کی مدت کار فروری میں ختم ہو جائے گی۔ پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد بابر کی ٹیم کو افغانستان کے خلاف یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش ختم ہو گئی۔ پی سی بی نے مکی آرتھر کو یہ ذمہ داری لینے کے لیے تیار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پی سی بی اور آرتھر کے درمیان معاہدے میں ایک شرط بہت دلچسپ ہے۔ اس کے مطابق مکی ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے تک پاکستان نہیں جائیں گے۔ اس دوران وہ انگلینڈ میں قیام کے دوران بابر اینڈ کمپنی کو آن لائن کوچنگ دیں گے۔ اس سال مکی اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

      پاکستانی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ہیں جن کی مدت کار فروری میں ختم ہو جائے گی۔ پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد بابر کی ٹیم کو افغانستان کے خلاف یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان ٹیم کو ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ سے قبل سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔ ان تمام سیریز میں آرتھر صرف آن لائن ٹیم سے جڑیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس انتظام میں اسسٹنٹ کوچ کا کردار اہم ہوگا جس کا انتخاب آرتھر کریں گے۔

      پاکستانی کرکٹر کی بیوی نے ہندوستان میں توڑا دم، نشےکی لت چھوڑی، پھر17سال چھوٹی لڑکی سے۔۔۔۔

      کرکٹر نے ICU سے والد کو لکھا خط، مجھے کھیلنے سے مت روکنا، لیکن زندگی کی جنگ۔۔۔۔

      مکی آرتھر پہلے بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ آرتھر نے دسمبر 2022 میں انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر میں 3 سال کے لیے جوائین کیا  تھا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی مکی آرتھر کو پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین بنتے ہی اس کے لیے کوششیں شروع کر دیں تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: