نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2023-2022 سیزن کے لئے سبھی فارمیٹس کے لئے اپنے گھریلو کھلاڑیوں کی ماسک ریٹینر اور میچ فیس میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے نئے مالی ماڈل کے مطابق، قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے والے کھلاڑی کو 60000 پاکستانی روپئے کی جگہ ایک لاکھ روپئے ملیں گے۔ وہیں سفید گیند والے ٹورنا منٹ پاکستان کپ اور نیشنل ٹی20 میں کھیلنے والے کھلاڑی کو 40000 کی جگہ 60000 پاکستانی روپئے ملیں گے۔ وہیں، کسی گھریلو ٹیم میں بغیر معاہدہ بند کھلاڑی کو لال گیند کرکٹ میں 40000 جبکہ سفید گیند کرکٹ میں 20000 پاکستانی روپئے ملیں گے۔
پاکستان میں گھریلو کرکٹ سیزن کی شروعات 30 اگست کو نیشنل ٹی20 سے ہوئی۔ حالانکہ اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی بغیر معاہدہ کے ہی کھیلنے اترے۔ 'ای ایس پی این کرک انفو' کی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی نئے ماڈل کو منظوری دینے کے لئے بورڈ آف گورنرس (بی او جی) کا انتظار کر رہا تھا۔ جو کھلاڑی نیشنل ٹی20 میں کھیل چکے ہیں، انہیں نئے ڈھانچے کے مطابق، میچ فیس ملے گی۔ کل ملاکر، پی سی بی پانچ زمروں میں 192 کھلاڑیوں معاہدے کی پیشکش کرے گا۔ اے پلس زمرے میں 15 کھلاڑی، اے کلاس میں 35، بی کلاس میں 48، سی کلاس میں 70 اور ڈی کلاس میں 24 کھلاڑی ہوں گے۔ بورڈ نے ابھی تک معاہدہ بند کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

پی سی بی نے زور دے کر کہا کہ اپنے نئے مالی ماڈل کے ساتھ، ایک گھریلو کھلاڑی پہلے کے مقابلے زیادہ کما سکتا ہے۔
سال 2019 میں پی سی بی نے ایک حیران کن فیصلہ سناتے ہوئے علاقائی ماڈل کو ختم کردیا۔ پی سی بی نے 6 صوبوں کی نمائندگی کرنے والی 6 ٹیموں کا اعلان کیا۔ اس کے نتیجے میں 120 سے زیادہ کھلاڑی گھریلو کرکٹ کھیلنے سے محروم رہ گئے۔ موجودہ وقت میں 6 ایلٹ اور 6 سیکنڈ الیون ٹیم ہیں۔ ہر ٹیم میں 16 کھلاڑی ہیں۔ فی الحال سرگرم کھلاڑیوں کی تعداد 192 ہے۔ پہلے یہ 300 سے زیادہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے لئے آئی خوشخبری، سب سے بڑے کھلاڑی نے واپسی کی شروع کی تیارییہ بھی پڑھیں۔آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ: ان 5 گیند بازوں نے لئے سب سے زیادہ وکٹ، سری لنکائی کھلاڑیوں کا رہا ہے بول بالاپی سی بی نے زور دے کر کہا کہ اپنے نئے مالی ماڈل کے ساتھ، ایک گھریلو کھلاڑی پہلے کے مقابلے زیادہ کماسکتا ہے۔ کم از کم تنخواہ اضافہ کے بعد اگر اے پلس زمرے کا کھلاڑی فائنل سمیت سیزن میں سبھی میچ کھیلتا ہے، تو وہ 61 لاکھ پاکستانی روپئے کما سکتا ہے۔ ڈی زمرے کے کھلاڑی کے لئے متعلقہ اعدادوشمار 43 لاکھ روپئے ہوگا۔
اس سال کی شروعات میں پی سی بی نے 2023-2022 سیزن کے لئے گھریلو ڈھانچے میں کئی تبدیلیاں کیں۔ اب 5 ماہ کے اندر سبھی فارمیٹس میں 187 میچ کھیلے جائیں گے۔ گھریلو کرکٹ کا سیزن جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہوجائے گا۔ گزشتہ سیزن مارچ مہینے تک چلا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔