کراچی: پاکستان کے کچھ اسٹار کھلاڑی اس وقت آسٹریلیا میں چل رہی بگ بیش لیگ (big bash league) میں کمال کر رہے ہیں، مگر اب ان کھلاڑیوں کو لیگ کو بیچ میں چھوڑ کر فوراً اپنے گھر لوٹنا پڑے گا۔ اس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فرمان ہے۔ دراصل، پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) (پی سی بی) نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حصہ لے رہے اپنے سبھی قومی کھلاڑیوں کو فوراً گھر لوٹنے کو کہا ہے۔ بورڈ نے ایسا کیوں کہا؟ اس کے پیچھے وجہ پاکستان سپر لیگ ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 27 جنوری سے ہو رہا ہے اور بورڈ چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کو لیگ کے 7ویں سیزن کی تیاریوں کے لئے پورا وقت مل سکے۔ اسی وجہ سے پی سی بی نے محمد حسنین، فخر زماں، حارث روف اور شاداب خان کو فوراً ملک لوٹنے کو کہا ہے۔
کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں ہوں گے لیگ کے میچبورڈ نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد طے پروگرام کے مطابق، کراچی اور لاہور میں دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا پروگرام جاری کردیا ہے۔ 27 جنوری سے 7 فروری تک مقابلے کراچی کے قومی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پھر 10 فروری سے مقابلے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
لیگ کے اس سیزن کا پہلا مقابلہ کراچی کنگس بنام ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ وہیں 10 فروری کو لاہور کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ ملتان سلطان بنام پیشاور ظالمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 21 فروری تک لیگ میں کل 30 مقابلے کھیلے جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔