உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیریز منسوخ ہونے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی وارننگ- کس دنیا میں رہتا ہے نیوزی لینڈ، آئی سی سی میں سامنا کرنے کو رہے تیار

    سیریز منسوخ ہونے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی وارننگ- کس دنیا میں رہتا ہے نیوزی لینڈ، آئی سی سی میں سامنا کرنے کو رہے تیار

    سیریز منسوخ ہونے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی وارننگ- کس دنیا میں رہتا ہے نیوزی لینڈ، آئی سی سی میں سامنا کرنے کو رہے تیار

    نیوزی لینڈ کا پاکستان دورے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین رمیز راجہ (Ramiz Raja) دورے کے منسوخ ہونے کے بعد کافی ناراض نظرآئے اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کس دنیا میں رہ رہا ہے نیوزی لینڈ‘۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے آج کے دن کو افسوسناک قرار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      راولپنڈی: نیوزی لینڈ کا پاکستان دورے منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین رمیز راجہ (Ramiz Raja) دورے کے منسوخ ہونے کے بعد کافی ناراض نظرآئے اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کس دنیا میں رہ رہا ہے نیوزی لینڈ‘۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے آج کے دن کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ 'سیکورٹی کے خطرے پر یکطرفہ انداز اپناتے ہوئے دورہ منسوخ کرنا بہت مایوس کن ہے خاص طور پر جب آپ یہ شیئر نہ کریں'۔ رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ بورڈ (NZC) پر کڑی تنقید کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ 'سکیورٹی کے خطرے کا کہہ کر یکطرفہ طور پر دورہ ختم کرنا کافی پریشان کن ہے۔ خاص کر جب یہ (سکیورٹی الرٹ) شیئر نہ کیا جائے۔ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ سے اب بات آئی سی سی میں ہوگی۔'
      قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'سیریز پاکستان کرکٹ کے لاکھوں شائقین کے لئے مسکراہٹیں واپس لا سکتی تھی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اور ساکھ پر پورا بھروسہ ہے، وہ ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے'۔ سابق باؤلر عمر گل نے اسے کرکٹ کے کھیل کے لیے افسوسناک دن قرار دیا اور کہا کہ 'جہاں پاکستان کرکٹ کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے وہیں ایسے موقع پر یہ بدقسمت موڑ آیا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسی دنیا کی بہترین سیکورٹی ایجنسیوں میں سے ایک ہے اور جب آپ کو اس قسم کی سیکورٹی ملتی ہے تو آپ محفوظ ہوتے ہیں'۔

      بابر اعظم اور رمیز راجہ نے سیریز منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔


      سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بلیک کیپس سے سوال کیا کہ 'تمام یقین دہانیوں کے باوجود سیکیورٹی خدشے کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کرنے کے نتائج کا آپ کو علم ہے؟'۔

       

      ShahidAfridi

      شاہد آفریدی کا ٹوئٹ، جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کو انتباہ کے لہجے میں بات لکھی۔  (Twitter)پاکستانی اوپنر امام الحق نے ٹویٹ کیا کہ میرا ملک کرکٹ کے لیے محفوظ ہے۔ یہ بطور ٹیم اور تمام شائقین کے لیے ایک برا لمحہ ہے۔گرانٹ ایلیٹ نے ٹویٹ کیا کہ یہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے برا لمحہ ہے۔ سابق وکٹ کیپر کامران اکمل پاکستان کو ہر طرح کے کھیلوں کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ 'آج کا دن پاکستان اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے افسوسناک دن ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'آخری لمحے سیریز منسوخ کرنا کوئی اچھی بات نہیں'۔

      سابق آسٹریلیائی تیزگیندباز جیسن گلیسپی نے لکھا کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ اور اس کے شائقین کے لیے انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ ڈیرن سیمی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ 6 سالوں سے پاکستان کا دورہ کرنے اور وہاں کرکٹ کھیلنے کا سفر انتہائی خوشگوار تجربات میں سے ایک تھا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے پاکستان میں ہمیشہ محفوظ محسوس کیا ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے'۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: