ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت، انگلینڈ سے جوابی سیریز کی کوئی شرط نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو فائدہ اٹھانے والا سودے کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت، انگلینڈ سے جوابی سیریز کی کوئی شرط نہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا- انگلینڈ سے جوابی سیریز کی کوئی شرط نہیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ انگلینڈ کے مجوزہ دورے کے عوض جوابی سیریز کی کوئی شرط نہیں رکھی جائے گی۔ تاہم سال 2022 میں ٹورکیلیے انگلش ٹیم اور آسٹریلیا کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو فائدہ اٹھانے والا سودے کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے۔ اگر كووڈ -19 وبا کے سبب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مکمل سیزن نہیں ہو پایا تو اسے 38 کروڑ پونڈ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں بعض حلقے یہ تجویز دے رہے ہیں کہ پاکستان ایسے میں انگلینڈ سے جوابی دورے کی یقین دہانی حاصل کر لے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اسکائی اسپورٹس سے بات چیت میں کہا کہ ہم دورے کے عوض جوابی سیریز کی کوئی شرط نہیں رکھیں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے نومبر تک ہماری کوئی ہوم سیریز نہیں ہے،ہم ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہ ہونے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو فائدہ اٹھانے والا سودے کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو فائدہ اٹھانے والا سودے کے طور پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے۔


اس اثنا پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے سلیکٹروں نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کاآغاز کر دیا ۔حتمی مشاورت عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی اور امکان ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان دنوں دورہ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے دو روز قبل پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بریفنگ بھی دی ہے اور اپنے پلان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ پاکستان 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔
First published: May 23, 2020 05:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading