ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایشیا کپ: پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، اب دوسرے ملک میں بھی ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنےکو تیار

اس سال ایشیا کپ (Asia Cup) کی میزبانی پاکستان کے ہاتھوں میں ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان کے پاکستان دورے پر سوال اٹھ رہے تھے۔

  • Share this:
ایشیا کپ: پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، اب دوسرے ملک میں بھی ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنےکو تیار
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس سال کم ازکم دو بار مقابلہ ہوگا۔

نئی دہلی: اس سال ٹی -20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے علاوہ ایشیا کپ (Asia Cup) سیریز بھی ہونے والی ہے۔ دو نوں ہی موقع پر کرکٹ شائقین کو ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ٹی -20 عالمی کپ کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے، مگر ایشیا کپ اس بار پاکستان میں ہے، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے حصہ لینے پر سوال اٹھ رہے تھے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) نے واضح کردیا ہےکہ پاکستان، ہندوستان کے خلاف غیر جانبدار مقام پر ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ایشیا کپ کو لےکر بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا اوراس معاملےکا بنگلہ دیش کا پاکستان دورہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ کو لے کر بنگلہ دیش کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ تصویر: اے پی


وسیم خان نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر ہمیں لگتا نہیں ہےکہ ہندوستان کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابو ظہبی میں کھیلنے کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کو ازسر نو مسترد کردیا، جس میں کہا جارہا تھا کہ ایشیا کپ سے متعلق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بنگلہ دیش سے ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل کا ٹورنامنٹ ہے اور وہ اس کی میزبانی کریں گے۔ اس معاملے میں کوئی اور ملک فیصلہ نہیں لے سکتا۔


ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دبئی میں ایشیا کپ کا مقابلہ کھیلا جا سکتا ہے۔ فائل فوٹو


ٹورنامنٹ دوسرے مقام پر منعقد کرانے کی خبر

اس سال ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا انعقاد کیا جائے گا، مگر کچھ دن پہلے خبرآئی تھی کہ ہندوستان کا پاکستان دورہ سے انکار کے بعد پاکستان اس کی میزبانی نہیں کرے گا اورپاکستان کے باہر اسے منتقل (شفٹ) کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی رپورٹس کے مطابق ٹی -20 ایشیا کپ کا انعقاد بنگلہ دیش، سری لنکا یا آسٹریلیا میں سےکسی ایک ملک میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ مگر پاکستان بورڈ نے اسے افواہ قرار دیا ہے۔
First published: Jan 25, 2020 06:22 PM IST