اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اپنے ہی دو کھلاڑیوں سے ’ڈرا’ پاکستان کرکٹ بورڈ، اٹھانے جارہا ہے بڑا قدم

    سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم جب پاکستان کے دورے پر گئی تب ان کی بس پر بھی دہشت گردوں نے گولیاں برسائی تھیں۔

    سال 2009 میں سری لنکا کی ٹیم جب پاکستان کے دورے پر گئی تب ان کی بس پر بھی دہشت گردوں نے گولیاں برسائی تھیں۔

    گزشتہ سال وہاب ریاض (Wahab Riaz) اور محمد عامر (Mohammad Amir) نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

    • Share this:
      گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیند باز وہاب ریاض (Wahab Riaz) اور محمد عامر (Mohammad Amir) نے وقت سے پہلے ہی ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لیا تھا۔ تاکہ وہ محدود اوور کرکٹ پر توجہ دے سکیں۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کو ان کے اس قدم سے ڈرلگنےلگا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو خوف ہےکہ کہیں باقی کھلاڑی بھی ان دو تیز گیند بازوں کی راہ پر نہ چل پڑیں۔ اس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سالانہ معاہدہ میں کچھ تبدیلی کرنےکی تیاری کر رہا ہے۔ تاکہ کھلاڑی ٹسٹ کرکٹ کی طرف متوجہ ہوں۔ سابق تیز گیند باز محمد آصف نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ 2010 میں لارڈس میچ میں فکسنگ میں پھنسنے کے بعد دوسرا موقع دیئےجانے کے بعد محمد عامر نے پاکستان کرکٹ کے تئیں اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

      50 فیصدی تک بڑھ سکتی ہے فیس

      اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ یہ یقینی بنانے میں لگا ہوا ہےکہ باقی کرکٹر محمد عامر اور وہاب ریاض کی راہ پر نہ چلیں۔ رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو کرکٹ کےسب سے لمبےفارمیٹ کی طرف متوجہ کرنےکےلئے ٹسٹ کرکٹ کی فیس کو 25 سے 50 فیصدی تک بڑھایا جائےگا۔ اے زمرے (کٹیگری) کے کرکٹروں کو پانچ روزہ ٹسٹ میچ میں ہر روز 10 لاکھ روپئے دیئے جا سکتے ہیں۔ وہیں بورڈ کووڈ-19 وبا میں اپنےکھلاڑیوں کو ان کی فیس اور بونس دے کر مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

      مہینے کے آخر میں میٹنگ

      پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان (Wasim Khan)، چیف کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق اور انٹرنیشنل ڈائریکٹر ذاکر خان اس ماہ کے آخری میں میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ گزشتہ سال اگست میں عالمی کپ کےخراب مہم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صرف 19 کھلاڑیوں سے ہی معاہدہ کیا تھا۔ موجودہ معاہدہ (کانٹریکٹ) جون میں ختم ہوجائےگا اور اس کے بعد کچھ تبدیلیاں دیکھنےکو مل سکتی ہیں۔ وہاب ریاض ابھی بی کٹیگری میں ہیں۔ وہیں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کے ساتھ کٹیگری اے میں ہیں۔ مگر عالمی کپ کے بعد ٹیم سے باہرکئےجانےکے بعد مشکل ہی لگ رہا ہے کہ وہ اپنا مقام بچا پانے میں کامیاب ہوپائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: