ہوم » نیوز » اسپورٹس

عالمی کپ کے لئےسرفرازاحمد نےکی تھی'اسپیشل فرمائش'، پاکستان بورڈ نےکردیا مسترد

تین دن پہلے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان عالمی کپ کے لئے کردیا گیا تھا، اس ٹیم سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامرکوباہرکردیا گیا ہے۔ 

  • Share this:
عالمی کپ کے لئےسرفرازاحمد نےکی تھی'اسپیشل فرمائش'، پاکستان بورڈ نےکردیا مسترد
پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کا عالمی کپ 2019 کے لئے اعلان ہوچکا ہے۔ ٹیم کی کپتانی وکٹ کیپربلے بازسرفرازاحمد کودی گئی ہے، لیکن ان کے ایک اسپیشل مطالبے کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسترد کردیا۔ انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی بیوی یا گرل فرینڈ کو لے جانے کی اجازت دی جائے۔ بورڈ سے کہا گیا تھا کہ انگلینڈ میں ہورہے عالمی کپ کے دوران کرکٹروں کی بیوی بچے ان کے ساتھ ہی رہیں۔ حالانکہ بورڈ نے اس مطالبے پرکوئی توجہ نہیں دی اورواضح طورپرانکارکردیا۔


پی سی بی کے ایک افسرنے'اسپورٹس اسٹار' سے کہا 'یہ فیصلہ ٹیم انتظامیہ نے لیا ہے'۔ اس سے قبل سرفرازاحمد نے کہا تھا کہ 'عالمی کپ اورانگلینڈ کا ہمارا دورہ طویل ہوگا۔ میرا ماننا ہے کہ اگرفیملی کے ساتھ رہتا ہے توکھلاڑی کومدد ملتی ہے۔ جب ایک کھلاڑی کھیل کے تناو اوردباو کے بعد کمرے میں آتا ہے توفیملی کے ساتھ ہونے سے مدد ملتی ہے۔ دن بھرکی سخت محنت کے بعد کھلاڑی کوآرام کی ضرورت ہوتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا تھا 'پاکستان میں مستی کرنے کے لئے ہم اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ جاسکتے ہیں، لیکن باہرجانے پریہ ماحول نہیں ملتا۔ اس لئے مجھے لگتا ہے کہ اگرآپ کی بیوی اوربچے ساتھ ہیں توآپ ان کے ساتھ وقت بتا سکتے ہیں اوراس سے ذہنی سکون بھی ملتے ہیں'۔


تین دن پہلے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان عالمی کپ کے لئے کردیا گیا تھا، اس ٹیم سے بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازمحمد عامرکوباہرکردیا۔ محمد عامرگزشتہ کافی وقت سے فارم میں نہیں تھے۔ اس وجہ سے سلیکٹروں نے انہیں عالمی کپ ٹیم میں جگہ نہیں دی۔ محمد عامرکوخراب فارم کے سبب ٹیم سے باہرکیا گیا تو وہیں آل راونڈرعماد وسیم کوفٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونےکےباوجود عالمی کپ ٹیم میں منتخب کیا گیا۔
First published: Apr 21, 2019 09:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading