کورونا وائرس (Coronaviurs) نے پورے کھیل دنیا کو ہی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وبا کی وجہ کئی کرکٹ بورڈ اقتصادی بحران سے جدوجہد کرنے لگے ہیں۔ مگر دنیائے کرکٹ کے لئے گزشتہ کچھ دنوں سے مثبت خبر آرہی ہے۔ کورونا بحران کے خوف کے درمیان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز (England vs West Indies) کے درمیان آئندہ ماہ اس وبا کے بعد پہلا انٹرنیشنل مقابلہ کھیلا جائے گا، اسی کے ساتھ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنے کے بعد انگلینڈ - پاکستان (England vs Pakistan) کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 30 جولائی سے تین ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ دورے کے لئے پاکستانی کرکٹروں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گائڈ لائن جاری کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ کے انگلینڈ دورے پر کھلاڑیوں اور افسران کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں دے گا، کیونکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اضافی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 30 جولائی سے تین ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
29 کھلاڑی جائیں گے انگلینڈانگلینڈ کرکٹ بورڈ خصوصی چارٹرڈ فلائٹ پر تقریباً 5 کروڑ روپئے خرچ کر رہا ہے، جس سے 29 کھلاڑی اور 14 افسران پاکستان سے انگلینڈ آئیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذرائع نے کہا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی فیملی یعنی بیوی، بچے وغیرہ ان کے ساتھ نہیں جا سکتے، کیونکہ وہاں جاکر بھی انہیں الگ ہی رہنا پڑے گا۔ پوری ٹیم ستمبر میں دورہ ختم ہونے تک اپنے اہل خانہ سے مل نہیں سکے گی۔ تین ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز 30 جولائی سے کھیلی جائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو بتا دیا ہےکہ انگلینڈ پہنچتے ہی انہیں برمنگھم میں 1 دن کوارنٹائن رہنا ہوگا۔ اس ک بعد مینچسٹر میں وہ 4 ہفتے جیوک نامیاتی محفوظ ماحول میں پریکٹس کریں گے۔ اس سیریز کے براڈکاسٹ ریونیو سے ای سی بی کو 7 ارب روپئے سے زیادہ ملنے کی امید ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے پیر کو قومی کرکٹ ٹیم کے اس مہینے کے آخر میں ہونے والے انگلینڈ کے دورے کو اجازت دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اس سے پہلے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کرکٹ معاملوں کی اطلاع دی۔ عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔