ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی کورونا سے متاثر

پاکستان کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد منگل کے روز 7 دیگر کرکٹروں کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی کورونا سے متاثر
بڑی خبر: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی کورونا سے متاثر

اسلام آباد: پیر کو پاکستان کے تین کھلاڑی کورونا وائرس 'کووڈ ۔19' سے متاثر ہونے کے بعد منگل کے روز 7 دیگر کرکٹروں کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد فیض، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ پیر کے روز تین پاکستانی کھلاڑیوں حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی تھی۔ معاون عملے کے ایک رکن ملنگ علی کو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستان نے اگست میں شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لئے 29 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے لیکن انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز کورونا مثبت ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل اسکریننگ کے دوران کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کے روز ٹیسٹ کیے جانے سے قبل تک کھلاڑیوں میں کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔ متاثرہ تینوں کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور پی سی بی کا میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی میں عثمان شنواری اور عماد وسیم کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جو منفی رہے۔دونوں کرکٹرز 24 جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔




پاکستان کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد منگل کے روز 7 دیگر کرکٹروں کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
پاکستان کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد منگل کے روز 7 دیگر کرکٹروں کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پیر کو شان مسعود، سرفراز احمد، اسد شفیق اور فواد عالم کی ٹیسٹنگ کراچی میں ہوئی، ٹیسٹ دینے والوں میں سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی شامل تھے۔ کپتان اظہر علی ونڈے اور ٹی-20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہوئی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اینٹی باڈی ٹیسٹ بھی لئے گئے ہیں، کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین کی دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو لاہور میں ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل 24 جون کو لاہور میں اکٹھا ہو گا جہاں یہ فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام کرے گا اور اس کے بعد یہ 28 جون کی صبح 80 نشستوں والے خصوصی جہاز سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگا۔

First published: Jun 23, 2020 09:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading