உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم کے لئے سال 2021 رہا شاندار، دنیاکے سب سے کامیاب کپتان بنے، کوہلی سے دوگنا میچز جیتے

    سال 2021 کے سب سے کامیاب کپتان بنے بابر اعظم۔(AFP)

    سال 2021 کے سب سے کامیاب کپتان بنے بابر اعظم۔(AFP)

    1 جنوری 2021 سے اب تک کی بات کریں تو تینوں فارمیٹ یعنی ٹسٹ، ونڈے اور ٹی20 میں بابر اعظم (Babar Azam) نے سب سے زیادہ 28 میچیز جیتے ہیں۔ دیگر کوئی کپتان 20 جیت کا نمبر بھی چھو نہیں پایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بابر اعظم (Babar Azam) نے بطور کھلاڑی کے بعد بطور کپتان بھی اپنا جلوہ بکھیرنا شروع کردیا ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) میں پاکستان نے سوپر-12 راونڈ کے سبھی 5 مقابلے جیتے تھے۔ حالانکہ سیمی فائنل میں اُس (Pakistan) کو آسٹریلیا سے ہار ملی تھی۔ لیکن ٹیم نے ہندوستان کو ہراکر (Ind vs Pak) نئی تاریخ رقم کی تھی۔ ونڈے اور ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس سال یعنی 2021 میں بطور کپتان بابرب اعظم نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جو دنیا کا کوئی اور کپتان نہیں کرپایا۔ بابر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے ڈبل میچیز یعنی دو گنا مقابلے جیتے ہیں۔ کوہلی سے تو ٹی20 اور ونڈے کی کپتانی بھی اس سال واپس لے لی گئی ہے۔

      1 جنوری 2021 سے اب تک کی بات کریں تو تینوں فارمیٹ یعنی ٹسٹ، ونڈے اور ٹی20 میں بابر اعظم (Babar Azam) نے سب سے زیادہ 28 میچیز جیتے ہیں۔ دیگر کوئی کپتان 20 جیت کا نمبر بھی چھو نہیں پایا ہے۔ وراٹ کوہلی 14 جیت کے ساتھ دوسرے جب کہ ساوتھ افریقہ کے تیمبا باوما اور انگلینڈ کے ایان مارگن (Eoin Morgan) 12-12 جیت کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔ یعنی بابر دیگر کپتانوں سے کافی آگے ہیں۔ بابر کو اس سال 4 انٹرنیشنل مقابلے اور کھیلنے ہیں۔

      ٹسٹ میں کوہلی کے پاس برابری کا موقع
      ٹسٹ کی بات کریں تو بابر اعظم نے 8 میں سے سب سے زیادہ 7 میچز جیتے ہیں۔ صرف ایک میں اُنہیں ہار ملی ہے۔ وہ جیت کے معاملے میں ٹاپ پر ہیں۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) 10 میں سے 6 میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ اُنہیں 3 ٹسٹ میں ہار ملی ہے۔ اس سال والد بننے کی وجہ سے کوہلی نے آسٹریلیا سیریز (India s Australia) کے آخری کے میچز نہیں کھیلے تھے، اُن کی جگہ اجنکیا رہانے نے کپتانی کی تھی۔

      ٹی20 میں بابر تو ونڈے میں تمیم ٹاپ پر
      ٹی20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو اس سال بابر اعظم نے سب سے زیادہ 19 میچیز جیتے ہیں۔ ایک سال میں یہ سب سے زیادہ ٹی20 میچ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔ مجموعی طور پر 28 میں سے انہوں نے 6 مقابلے ہارے ہیں۔ بنگلہ دیش کے محموداللہ 11 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ وراٹ کوہلی نے بطور کپتان 2021 میں صرف 10 میچیز کھیلے، 6 میںجیت می، جب کہ 4 میں ہار۔ ونڈے کی بات کریں تو بنگلہ دیش کے تمیم اقبال (Tamim Iqbal) 12 میں سے 8 مقابلے جیت ٹاپ پر رہے۔ 4 میں اُنہیں ہار ملی۔ وراٹ کوہلی نے صرف 3 ونڈے میچیز کھیلے ہیں۔ 2 میں جیت حاصل کی جب کہ ایک میچ ڈرا رہا۔ بابر 6 میں سے صرف 2 ونڈے میچ جیت پائے ہیں جبکہ 4 میں اُنہیں ہار ملی۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: