ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کوچ مکی آرتھرنے بابراعظم کی کارکردگی اورمستقبل سے متعلق کہی یہ بات

مکی آرتھرنےکہا کہ ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی کارکردگی پربرصغیرسے باہرسوالیہ نشان لگا رہا، لیکن حالیہ دورے پرغیرمعمولی کارکردگی سے انہوں نے ایسے تمام سوالوں کوٹھکانے لگا دیا۔

  • Share this:
پاکستانی کوچ مکی آرتھرنے بابراعظم کی کارکردگی اورمستقبل سے متعلق کہی یہ بات
بابر اعظم ۔ فائل فوٹو ۔

جوہانسبرگ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنےکہا ہے کہ بابراعظم نے حالیہ دورے پرجوبہترین کھیل پیش کیا وہ کچھ بھی نہیں کیونکہ ابھی ان کی مزید بہترکارکردگی کا سامنے آنا باقی ہے۔

مکی آرتھرکےمطابق انہیں بابراعظم کی صلاحیتوں پرقطعی کوئی شک نہیں کیونکہ وہ دو سال قبل ہی اس بات کی نشاندہی کرچکے تھےکہ نوجوان کھلاڑی ایک بہترین بلے باز کے روپ میں ڈھلنے جا رہا ہے، لیکن پرجوش کردینے والی بات یہ ہے کہ اس کی بہترین کارکردگی اب بھی سامنے نہیں آئی جس میں وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی کارکردگی پربرصغیر سے باہر سوالیہ نشان لگا رہا لیکن حالیہ دورے پر غیر معمولی کارکردگی سے انہوں نے ایسے تمام سوالوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ پاکستانی ہیڈ کوچ کے مطابق انہوں نے دو سال پہلے بابراعظم کو نیٹ پر بیٹنگ کرتے دیکھ کرکہا تھا کہ وہ وراٹ کوہلی جتنا اچھا بلے بازبننے جا رہا ہے اوراب پختگی کے حصول کے بعد وہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فٹ دکھائی دیتا ہے جو بہت جلد تینوں فارمیٹس میں عالمی کرکٹ کے پانچ بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہوگا۔

First published: Feb 06, 2019 01:30 PM IST