لاہور: پاکستان کا نیوزی لینڈ دورہ (Pakistan Tour of New Zealand) منسوخ ہوسکتا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اپنی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے واپس بلا سکتا ہے۔ دراصل نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 دنوں سے کوارنٹائن میں ہے، لیکن ابھی تک انہیں پریکٹس کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ جمعہ سے انہیں نیٹ پریکٹس کے لئے باہر نکلنا تھا، لیکن نیوزی لینڈ حکومت کی محکمہ صحت نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ اب نیوزی لینڈ کے اس رویے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بے حد ناراض ہے۔
ٹیم کو واپس بلانے پر غورپاکستان کے جیو ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پی سی بی نے ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں ٹیم کو نیوزی لینڈ سے واپس بلانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے چیف کوچ مصباح الحق اور کپتان بابر اعظم سے پوچھا ہے کہ اس دورے کو جاری رکھا جائے یا پھر وہ واپس آنا چاہتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مصباح الحق نے ٹیم کے باقی کھلاڑیوں سے ان کی رائے جاننے کے بعد پی سی بی کو بتائیں گے۔ اس کے بعد ہی دورے کو جاری رکھنے پر غور کیا جائے گا۔ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے پاکستانی ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔
کورونا پھیلنے کا خطرہواضح رہے کہ اب تک پاکستان کے 7 کھلاڑی کورونا پازیٹیو نکلے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کو خوف ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کورونا پھیلا سکتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم گزشتہ 11 دنوں سے کوارنٹائن میں ہیں۔ ایک ساتھ 6 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ اس کے بعد گزشتہ دنوں اس فہرست میں ایک اور کھلاڑی کا نام جڑ گیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے دی تھی وارننگگزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ نے آخری وارننگ دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کو اس ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج ملے تھے، جہاں ٹیم ٹھہری ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاکستان کے کھلاڑی کھلے عام کورونا کے ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔ ایک دوسرے کے ساتھ وہ باتیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کھانا پینا بھی شیئر کر رہے ہیں۔ جبکہ سبھی کھلاڑیوں کو کوارنٹائن میں رہنے کے لئے کہا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔