ہوم » نیوز » اسپورٹس

Pakistan Team 2021 Schedule: ٹی -20 عالمی کپ کے علاوہ اس سال 10 سیریز کھیلے گی پاکستان کی ٹیم

Pakistan Team 2021 Schedule: پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوری سے دسمبر تک 9 ٹسٹ، 20 ونڈے اور 39 ٹی -20 میچ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی کھلاڑی ایشیا کپ اور ٹی-20 عالمی کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

  • Share this:
Pakistan Team 2021 Schedule: ٹی -20 عالمی کپ کے علاوہ اس سال 10 سیریز کھیلے گی پاکستان کی ٹیم
ٹی -20 عالمی کپ کے علاوہ اس سال 10 سیریز کھیلے گی پاکستان کی ٹیم

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ احسان مانی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 2021 میں ٹی -20 عالمی کپ کے علاوہ 10 دو طرفہ سیریز میں حصہ لے گی۔ احسان مانی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستانی ٹیم 9 ٹسٹ، 20 ونڈے اور 39 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ اس سے کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی -20 عالمی کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم یہاں آئے گی اور دونوں ٹیمیں ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گی۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ تین جنوری سے کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم واپس وطن لوٹ کر جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹسٹ سیریز کی شروعات 26 جنوری سے ہوگی۔ افریقی ٹیم پاکستان کی سرزمین پر دو ٹسٹ اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔


پاکستان کرکٹ کے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس سال جنوبی افریقہ، نیوی لینڈ اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیمیں اس کی سرزمین پر کھیلنے آئے گی۔ اس کے علاوہ اس سال کرکٹ مداحوں کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم سال 2011 کے بعد ہندوستان آئے گی۔ اکتوبر- نومبر میں ہونے والے ٹی -20 عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم ہندوستان کھیلنے آئے گی۔دوسری  طرف ہندوستانی ٹیم جنوری سے دسمبر تک 14 ٹسٹ، 16 ونڈے اور 23 ٹی -20 میچ کھیلے گی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، ایشیا کپ اور آئندہ سال کے سب سے اہم ٹورنامنٹ ٹی-20 عالمی کپ میں بھی حصہ لیں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 01, 2021 03:44 PM IST