ہوم » نیوز » اسپورٹس

آخر کار تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو، اب ٹریننگ کرے گی ٹیم

NZ Vs PAK: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سب سے پہلے ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

  • Share this:
آخر کار تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو، اب ٹریننگ کرے گی ٹیم
آخر کار تمام پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو، اب ٹریننگ کرے گی ٹیم

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ دورے پر گئی پاکستان کرکٹ ٹیم کووڈ-19 کے پانچویں ٹیسٹ میں منفی آئی ہے اور اب وہاں کی وزارت صحت سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ٹیم منگل کو کوارنٹائن سے باہر نکل کر پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے یہ معلومات دی۔ ٹیم نے کہا،’’پاکستان ٹیم کو پنچواں اورآخری کووڈ-19 ٹیسٹ 12ویں روزہوا اور اس میں سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب وزارت صحت کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد ٹیم منگل کو قرنطینہ سے باہر نکل کر پریکٹس سیشن میں حصہ لے سکے گی۔


اب پریکٹس کرے گی پاکستانی ٹیم

بیان میں کہا گیا کہ،’’ وزارت سے منظوری ملنے کے بعد ٹیم منگل کو قرنطینہ سے نکل کر کوینس ٹاون جائے گی جہاں ٹی-20 اور ٹیسٹ سیریزسے قبل پریکٹس کرے گی۔ پاکستان ٹیم کا وہ ممبر جو چھ تاریخ کو کووڈ پازیٹیو آیا تھا وہ منفی رپورٹ آنے تک کوارنٹائن میں رہے گا۔ یہ خبر پاکستان ٹیم کے لیے راحت والی ہے۔ جولائی میں کرکٹ شروع کرنے کے بعد سے کئی کھلاڑیوں نے کافی وقت الگ الگ بایو ببل میں گزارے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کے بعد 26 دسمبر سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا۔



کب کھیلے جائیں گے میچ

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سب سے پہلے ٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دو ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی اے ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں الگ الگ ہوٹل میں قیام کریں گی۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے گزشتہ دورے پر ونڈے سیریز میں 0-5 سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ سال 2016 میں پاکستان کو ٹسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔ اس بار ونڈے سیریز نہیں کھیلی جائے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 07, 2020 08:52 PM IST