ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری گیند پر سنسنی خیز جیت

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ونڈے میں اننگ کی آخری گیند پر جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

  • Share this:
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری گیند پر سنسنی خیز جیت
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری گیند پر سنسنی خیز جیت

سنچورین: پاکستان نے پہلے ونڈے میں اننگ کی آخری گیند پر جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے وان ڈیر ڈیوسن کی 123 رنوں کی  شاندار اننگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 273 رنوں کا مشکل اسکور بنایا۔


پاکستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری (103) اور سلامی بلے باز امام الحق (70) کے ساتھ 177 رنوں کی عمدہ شراکت کی مدد سے 50 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 274 رن بنا کر زبردست جیت حاصل کی۔




جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اور ’مین آف دی میچ‘ منتخب کئے گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اور ’مین آف دی میچ‘ منتخب کئے گئے۔


پاکستان کو آخری 6 گیندوں پر جیت کے لئے تین رن بنانے تھے، لیکن ایڈیل فہلوکوایو کے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر شاداب خان آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف نے پانچویں گیند پر دو رن بنائے اور آخری گیند پر ایک رن لے کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 104 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے 103 رنوں کی عمدہ اننگ کیلئے ’پلیئر آف دی میچ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 02, 2021 11:59 PM IST