ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا کے درمیان بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ برقرار، انگلینڈ دورہ پر جائے گی ٹیم

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ جو کھلاڑی مثبت پائے گئے ہیں وہ ابھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ ابھی تک اس سیریز کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ای سی بی جلد ہی ان تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 09:25 PM IST
  • Share this:
کورونا کے درمیان بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ برقرار، انگلینڈ دورہ پر جائے گی ٹیم
کورونا کے درمیان بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ برقرار، انگلینڈ کے دورہ پر جائے گی ٹیم

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے کے باوجود ٹیم کا دورہ انگلینڈ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم اتوار کو انگلینڈ پہنچےگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کے روز ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار 28 جون کو اپنے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے برطانیہ پہنچےگی۔ اس دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی-20 میچ ہوں گے۔ یہ ساری سیریز ناظرین کے بغیر کھیلی جائےگی۔ پاکستان ٹیم کے بقیہ کھلاڑی مقررہ وقت پر روانہ ہوں گے اور یہ کھلاڑی چارٹرڈ طیارے میں انگلینڈ کے لئے پرواز کریں گے، جس کا انتظام ای سی بی نے کیا ہے۔


انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ جو کھلاڑی مثبت پائے گئے ہیں وہ ابھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ ابھی تک اس سیریز کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ای سی بی جلد ہی ان تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔ کووڈ۔19 سے متاثرہ پاکستانی کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو گھر میں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کا دورہ انگلینڈ کے روانہ ہونے سے پہلے 25 جون کو لاہور میں دوسری بار جانچ کی گئی۔ برطانیہ کی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق پاکستانی دستہ کو 14 دن تک وورسسٹر میں قرنطین میں رہنا ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ٹھپ رہنے کے بعد اس سیریز سے لوٹ رہی ہیں اور اس سیریز کے میچ شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔ مارچ کے وسط میں کرکٹ رکنے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی سیریز ہوگی جو کورونا کے پیش نظر نئے رہنما خطوط کے تحت کھیلی جائے گی۔


کووڈ۔19 سے متاثرہ پاکستانی کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو گھر میں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ فائل فوٹو
کووڈ۔19 سے متاثرہ پاکستانی کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ان تمام کھلاڑیوں کو گھر میں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ فائل فوٹو


اس سے قبل لاہور سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا میں مبتلا پاکستانی کھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد کردی ہیں، ذرائع کے مطابق ترجمان ای سی بی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہوں سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق بھی کردی ہے۔
ای سی بی کے مطابق ‏13جولائی پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہو گی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔ 10 مثبت کورونا ٹیسٹ نے دیگر پاکستانی کرکٹرز کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عموماً اسکواڈ جب یکجا ہو تو کھلاڑی رات گئے ایک دوسرے کے کمروں میں جا کر بات چیت کرتے ہیں، لفٹ یا ریسٹورینٹ میں سامنا ہونے پر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے اورگلے لگتے ہیں، مگر اس بار ایسا کچھ نہیں ہے۔
First published: Jun 27, 2020 09:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading