உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی ٹیم 'انڈیا' لکھی جرسی پہن کر کھیلے کی ورلڈ کپ، وائرل ویڈیو سے مچا ہنگامہ

    ہندستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا میزبان ہے۔

    ہندستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا میزبان ہے۔

    T20 World Cup 2021 : کچھ دن پہلے پاکستانی ٹیم کی جرسی کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں میزبان ملک کے طور پر ہندستان کے بجائے متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہوا تھا۔ حالانکہ اب پی سی بی نے اپنی غلطی کو سدھار لیا ہے۔

    • Share this:
      ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup 2021) کا 17 اکتوبر سے شروع ہو گیا  ہے۔ کورونا کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ہندستان میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہو رہا ہے  لیکن میزبانی کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی BCCI) کے ہاتھ میں ہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم  کی نئی جرسی  (Pakistan Cricket Team New Jersey)  کی ویڈیو پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کی جرسی پر انڈیا لکھا ہوا ہے۔ کچھ دن پہلے پاکستانی ٹیم کی جرسی کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں میزبان ملک کے طور پر ہندستان کے بجائے متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہوا تھا۔ حالانکہ  اب پی سی بی نے اپنی غلطی کو سدھار لیا ہے۔
      انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے قوانین کے مطابق ، ان تمام ٹورنامنٹس میں جو آئی سی سی ICC کے بینر تلے منعقد ہورہی ہیں ، اس میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو اپنے سینے کے دائیں جانب ٹورنامنٹ کے نام کے ساتھ میزبان ملک کا نام اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کا سال لکھنا لازمی ہے۔ ہندستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا میزبان ہے۔ ایسے  میں ضروری ہے کہ تمام ممالک کی جرسی پر ہندوستان کا نام لکھا ہو۔


      کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی نئی جرسی میں نظر آئے تھے۔ اس جرسی میں ٹورنامنٹ کے میزبان کے طور پر ہندستان کی جگہ متحدہ عرب امارات کا نام لکھا ہوا تھا  جبکہ باقی تمام ٹیموں کی جرسی جو سامنے آئی ہے ، اس پر انڈیا کا نام لکھا ہوا ہے۔
      ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہو چکا ہے لیکن سب کی نظریں 24 اکتوبر کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ( T20 World Cup IND vs PAK) پر ہیں۔ اس میچ سے پہلے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے مائینڈ گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کا دعویٰ کر دیا ہے۔ وہ بھی جب پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ (IND vs PAK World Cup History) دونوں میں ایک بار بھی انڈیا کو شکست نہیں دے سکا۔


      ہندستان۔ پاکستان کا مقابلہ 24 اکتوبر کو ہوگا
      پاکستان اور ہندستان  24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنی مہم کا آغاز اس میچ سے کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ ٹیم انڈیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام 5 میچوں میں شکست دی ہے۔ 2007 میں ٹیم انڈیا نے گروپ اسٹیج اور فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
      دونوں ممالک ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 بار اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 5 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں لیکن ایک بار بھی پاکستان جیت نہیں سکا لیکن اس بار بابر اعظم جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے مائینڈ گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے۔
      پاکستان کے کپتان بابر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں گزشتہ تین چار سالوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ہم یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں وکٹ کس طرح کھیلتا ہے اور بلے بازوں کو پچ کے مطابق اپنے کھیل میں کیا تبدیلیاں لانی ہوتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس دن جو بھی ٹیم بہتر کرکٹ کھیلے گی۔ وہ میچ جیتے گی۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو یہ میچ ہم جیتنے والے ہیں۔
      ہم ہندستان کو سخت ٹکر دیں گے: بابر
      انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہمارا اعتماد اور حوصلہ واقعی بلند ہے۔ ہم ماضی کے بارے میں نہیں بلکہ مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک ہائی وولٹیج مقابلہ India Vs Pakistan ہے۔ ہم اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری تیاری اچھی ہے اور ہم اس دن بھارت کو سخت مقابلہ دیں گے۔ ہمارا ارادہ اس میچ کو جیتنا اور ٹورنامنٹ میں زور پکڑنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: