ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے کھلاڑی نے ڈائیو لگا کر لیا ایسا کیچ، دیکھتے رہ جائیں گے آپ

پاکستان میں اس وقت نیشنل ٹی-20 کپ (National T20 CUP) کھیلا جا رہا ہے، جس میں محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے شاندار کیچ لپکا۔

  • Share this:
پاکستان کے کھلاڑی نے ڈائیو لگا کر لیا ایسا کیچ، دیکھتے رہ جائیں گے آپ
پاکستان کے کھلاڑی نے ڈائیو لگا کر لیا ایسا کیچ، دیکھتے رہ جائیں گے آپ

نئی دہلی: پاکستان ان دنوں کھیلے جارہے نیشنل ٹی-20 کپ (National T20 Cup) میں منگل کو کھیلے گئے مقابلے میں محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ہوا میں ڈائیو لگاتے ہوئے شاندار کیچ لیا، جسے دیکھ کر خود آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ محمد رضوان پاکستان ٹی -20 کپ (National T20 World Cup) میں پختونخوا کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ ان کے سامنے سندھ ٹیم تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور مداح اسے اس سال کا سب سے بہترین کیچ مان رہے ہیں۔


یہ واقعہ سندھ کی اننگ کے 19 ویں اوور میں ہوا۔ اس وقت 32 گیندوں میں 33 رن بناکر کھیل رہے انور علی نے مصدق احمد کی گیند پر گیند باز کے سر کے اوپر سے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔ گیند زیادہ دور نہیں گئی، لیکن اونچی ضرور اٹھ گئی، جس جگہ گیند گرنے والی تھی وہ کوئی فیلڈر نہیں دکھ رہا تھا اور لگ رہا تھا کہ انور بچ جائیں گے۔ حالانکہ سبھی ایکسٹرا کور پر فیلڈنگ کر رہے محمد رضوان نے لمبی دوری طے کرتے ہوئے ہوا میں ڈائیو لگائی اور کیچ لپک لیا۔ کیچ لینے کے بعد بھی وہ زمین پر جب گرے تو رگڑ کھا کر کافی آگے تک گئے۔




محمد رضوان کا یہ کیچ آئی سی سی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’محمد رضوان کا شاندار کیچ’۔ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کی طرف سے کھیل رہے سندیپ لامچھانے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرکے جم کر تعریف کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 15, 2020 03:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading