ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کھلاڑی کو برخاست کرکے گھر بھیجا گیا، کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار

کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے قصوروار پاکستانی کھلاڑی رضا حسن (Raza Hasan) پر پی سی بی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر بھیج دیا۔

  • Share this:
پاکستانی کھلاڑی کو برخاست کرکے گھر بھیجا گیا، کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کا قصوروار
کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کے قصوروار پاکستانی کھلاڑی کو برخاست کرکے گھر بھیجا گیا

نئی دہلی: کورونا وائرس کے ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جم کر فضیحت ہو رہی ہے۔ اب پی سی بی نے ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو سخت سزا دینی شروع کردی ہے۔ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن (Raza Hasan) کو گھر بھیج دیا۔ رضا حسن کو کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کا قصور وار پایا گیا ہے۔ رضا حسن اب 21-2020 کو گھریلو سیزن میں نہیں کھیل پائیں گے۔


رضا حسن پر بڑی کارروائی


بائیں ہاتھ کے اسپنر رضا حسن (Raza Hasan) نے لاہور میں بغیر میڈیکل ٹیم کی اجازت کے بایو سکیور علاقہ پار کیا، جس کے بعد پی سی بی نے ان پر بڑی کارروائی کی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق رضا حسن نے باہر جانے سے پہلے کسی کی اجازت نہیں لی۔ پی سی بی کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا، ’یہ بے حد مایوس کن ہے کہ اتنی وارننگ اور تربیتی پروگرام چلانے کے باوجود کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ رضا حسن نے غلطی کی ہے اور اب انہیں پورے گھریلو سیزن سے برخاست کردیا گیا ہے’۔


ندیم خان نے مزید کہا، ’کووڈ-19 ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ہم کسی دوسرے کھلاڑی کی جان سے کھلواڑ نہیں کرسکتے۔ مجھے امید ہے کہ رضا حسن اپنے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کو صحیح کریں گے‘۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ابھی نیوزی لینڈ دورے پر ہے، جہاں اس کے کھلاڑی کوارنٹائن ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تھے، جس کے بعد نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

رضا حسن کا کیریئر

28 سال کے رضا حسن بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں۔ انہیں ٹی -20 اسپیشلسٹ مانا جاتا ہے۔ رضا حسن نے پاکستان کے لئے ایک ونڈے اور 10 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ رضا حسن کے نام کل 11 انٹرنیشنل وکٹ ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 30, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading