ہوم » نیوز » اسپورٹس

ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کے ساتھ بڑا حادثہ، ٹرک سے ٹکرائی کار، دیکھیں ویڈیو

پاکستان کے آل راونڈر شعیب ملک (Shoaib Malik Car Accident) سڑک حادثے میں بال بال بچے۔ ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی.

  • Share this:
ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کے ساتھ بڑا حادثہ، ٹرک سے ٹکرائی کار، دیکھیں ویڈیو
ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کے ساتھ بڑا حادثہ، ٹرک سے ٹکرائی کار

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک (Shoaib Malik Car Accident) کے ساتھ اتوار رات بڑا حادثہ ہوگیا۔ لاہور میں شعیب ملک کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ شعیب ملک کی کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد شعیب ملک کی کار کو بری طرح سے نقصان پہنچا، لیکن شعیب ملک بال بال بچ گئے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک پاکستان سپر لیگ کے پلیئر ڈرافٹ پروگرام سے گھر جارہے تھے اور کچھ دوری پر ہی واقع نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے پاس ان کی کار ٹرک سے جا ٹکرائی۔


خبروں کے مطابق، شعیب ملک کی اسپورٹس کار کافی تیز رفتار میں تھی اور اچانک اس کا توازن بگڑ گیا۔ کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جاٹکرائی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک کو زیادہ سنگین چوٹ نہیں آئی ہے، حالانکہ ان کی اسپورٹس کار کا آگے کا حصۃ پوری طرح تباہ ہوگیا۔




واضح رہے کہ شعیب ملک گزشتہ 21 سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ اس آل راونڈر نے پاکستان کے لئے 35 ٹسٹ میچوں میں 1898 رن بنائے ہیں اور ان کے نام 32 ٹسٹ وکٹ بھی ہیں۔ شعیب ملک نے 287 ونڈے اور 116 ٹی-20 میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ونڈے میں شعیب ملک کے نام 7534 رن اور 158 وکٹ بھی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 10, 2021 11:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading