உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لائیو میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر کا انتقال، حادثے کا دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل

    لائیو میچ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی کرکٹر کا انتقال ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

    لائیو میچ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی کرکٹر کا انتقال ہوگیا۔ (فائل فوٹو)

    پاکستان کے کرکٹر عثمان شنواری کا ایک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اس حادثہ نے کچھ دیر کے لئے کرکٹ فینس کو مایوس کردیا تھا، کیونکہ اسی نام کے ایک تیز گیند باز بھی ہیں، جو پاکستان کی طرف سے کھیل چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے نیشنل ٹی20 عالمی کپ میں بھی کھیلے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان میں کھیلے جا رہے ایک کرکٹ میچ کے دوران ایسا حادثہ پیش آیا کہ سبھی کھلاڑی حیران رہ گئے۔ دراصل، فیلڈنگ کر رہے عثمان شنواری نام کے کھلاڑی اچانک غش کھاکر گرگئے۔ جیسے ہی کھلاڑیوں نے یہ دیکھا، سب نے ان کی طرف دوڑ لگا دی اور اٹھانے کی کوشش کی۔ لیکن، وہ بے ہوش ہوگئے۔ اس کے بعد آناً فاناً میں عثمان شنواری کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن ان کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق، دل کا دورہ پڑنے کے سبب اس کھلاڑی کی جان گئی۔ اس کرکٹر کی موت نے میدان پر موجود سبھی کھلاڑیوں کو ہلاکر رکھ دیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
      جانکاری کے مطابق، پاکستان کارپوریٹ لیگ کے تحت لاہور کے مشہور جبلی کرکٹ گراونڈمیں اتوار (25 ستمبر) کو یہ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس میچ میں برجرپینٹس اور فرائج لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ یہ حادثہ جب ہوا، تب برجر پینٹس کی بلے بازی چل رہی تھی۔ تبھی میدان پر موجود فرائج لینڈ کے فیلڈر عثمان شنواری میدان پر ہی غش کھاکر گر گئے۔

      یہ حادثہ دیکھ کر سبھی کھلاڑی سب کچھ چھوڑ کر ان کی طرف بھاگے۔ اس حادثہ کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں یہ نظر بھی آرہا ہے کہ کیسے فیلڈنگ کر رہے عثمان شنواری اچانک میدان پر گر جاتے ہیں اور کچھ کھلاڑی پاس پہنچ کر انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن، وہ اس میں ناکام رہتے ہیں۔



      دل کا دورہ پڑنے سے پاکستانی کرکٹر کا انتقال

      اس کے بعد عثمان شنواری کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر ان کی جان نہیں بچاسکے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے عثمان شنواری کا انتقال ہوا۔ شنواری کافی وقت سے کلب کے ساتھ کارپوریٹ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ وہ فرائج لینڈ کمپنی کے سیلس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے لئے آئی خوشخبری، سب سے بڑے کھلاڑی نے واپسی کی شروع کی تیاری

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی کھلاڑیوں کی نکل آئی لاٹری، پی سی بی نے ملکی کھلاڑیوں پرپیسوں کی بارش کردی

      عثمان شنواری سے متعلق پھیلی افواہ

      یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگا اور یہ افواہ پھیل گئی کہ دل کا دورہ پڑنے سے جس کرکٹر کا انتقال ہوا ہے، وہیں کہیں پاکستان کی طرف سے ٹسٹ، ونڈے کھیل چکے عثمان شنواری تو نہیں۔ حالانکہ جلد ہی پاکستانی صھافیوں نے اس افواہ کو پھیلنے سے روک دیا اور صحیح جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جس کھلاڑی کی جان گئی ہے، وہ کارپوریٹ کرکٹ کھیلنے والے عثمان ہیں۔ پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے عثمان شنواری بالکل ٹھیک ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: