ہوم » نیوز » اسپورٹس

کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخرزمان

نیوزی لینڈ کے لئے ٹیم کے روانہ ہونے سے قبل فخر زمان میں کورونا وائرس کے علامات نظر آئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار دیر رات اس کی تصدیق کی ہے کہ فخر زمان کو بخار ہے اور پیر کی صبح جلدی دورے کے لئے پاکستانی ٹیم کے روانہ ہونے کے وقت تک ان کا ٹھیک ہوپانا مشکل ہے۔

  • Share this:
کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخرزمان
کووڈ-19 کی علامت نظر آنے کے بعد نیوزی لینڈ دورے سے باہر ہوئے فخرزمان

 لاہور: پاکستان کے بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ دورے کے لئے روانہ ہونے تک بخار ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔ فخرزمان کو گزشتہ کچھ روز سے بخار ہے اور ٹیم کو اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونا تھا، لیکن تب تک ان کی صحت ٹھیک نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ فخرزمان فی الحال ہوٹل میں آئیسولیشن میں ہی ہیں اور ان کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو ٹیم کے دیگر اراکین کے ہمراہ فخر زمان کے لیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تھی۔ تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں بخار کی علامت ظاہر ہوتے ہی انہیں فوری طور پر دیگر اسکواڈ سے آئسولیٹ کردیا گیا تھا، فخرزمان سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر ہم ٹیم میں شامل دیگر اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ وہ ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لئے فٹ نہیں ہیں اور اس لئے انہیں ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر تین ۔20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کی شروعات 18 دسمبر سے ہوگی اور دس دسمبر سے نیوزی لینڈ اے ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 08:06 PM IST