ٹیم انڈیا کے درد کی 2 کہانی، آج بھی پاکستانی ٹیم کی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں فینس، VIDEO دیکھیں
India vs Pakistan Big Match: ہندوستان اور پاکستان کے میچ ہمیشہ فینس کے لئے دلچسپ رہے ہیں۔ آج ہی کے دن 2017 میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے کر چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ ایسے ہی 2 میچ آج بھی فینس کو یاد ہیں۔
India vs Pakistan Big Match: ہندوستان اور پاکستان کے میچ ہمیشہ فینس کے لئے دلچسپ رہے ہیں۔ آج ہی کے دن 2017 میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دے کر چمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ ایسے ہی 2 میچ آج بھی فینس کو یاد ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے مقابلے ہمیشہ کھلاڑیوں کے علاوہ فینس کے نظریے سے بھی کافی اہم رہتے ہیں۔ اس میں کھیل سے زیادہ جذباتی رشتہ جڑا رہتا ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو اپنا ٹیم کا ہار جانا پسند نہیں آتا۔ آج ہی کے دن 2017 میں پاکستان نے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر نے یادگار گیند بازی کی تھی۔
وہیں گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے زبردست شکست دی تھی۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو ہرانے میں کامیاب رہی۔ اس میچ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی چمکے تھے۔ ان دونوں میچ کے لئے درد آج بھی ہندوستانی فینس کو یاد ہیں۔
پہلے بات سال 2017 کے چمپئنز ٹرافی کے فائنل کی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 338 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ فخر زماں نے 114 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے لئے اچھی شروعات ضروری تھی، لیکن محمد عامر نے اننگ کی تیسری ہی گیند پر ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ روہت شرما کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔
Five years ago.
Pakistan barely scraped through to qualify for the 2017 Champions Trophy, but would go on to humble India in the final #OnThisDay courtesy of @iamamirofficial's opening six-over spell of 3/17 🔥pic.twitter.com/SRP7xfpsuj
— 🏏Flashscore Cricket Commentators (@FlashCric) June 18, 2022
پھر کوہلی اور دھون بھی آوٹ ہوگئے
محمد عامر یہی نہیں رکے۔ انہوں نے تیسرے اوور میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا بڑا وکٹ حاصل کیا۔ انہوں نے 9 گیندوں پر 5 رن بنائے۔ اس کے بعد 9ویں اوور میں محمد عامر نے شکھر دھون کو آوٹ کرکے ٹیم انڈیا کو میچ سے ہی باہر کر دیا تھا۔ شکھر دھون نے 22 گیندوں پر 21 رن بنائے تھے۔ 33 رنوں پر 3 وکٹ گرنے کے بعد پوری ٹیم 30.3 اوور میں 158 رن بناکر آوٹ ہوگئی تھی۔ محمد عامر نے صرف 6 اوور گیند بازی کی اور 16 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
The winner of the @Nissan Play of the Tournament from the 2021 ICC Men's #T20WorldCup is:
ٹی20 عالمی کپ 2021 میں بھی کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا تھا۔ ٹیم انڈیا اس میچ میں پہلے بلے بازی کر رہی تھی۔ اننگ کی چوتھی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ وہ اس بار بھی کھاتہ نہیں کھول سکے۔ پھر شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں کے ایل راہل کو بولڈ کیا۔ انہوں نے 8 گیندوں پر 3 رن بنائے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کو بھی 57 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 151 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 152 رن بناکر میچ جیت لیا تھا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نصف سنچری لگاکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔