ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی نیوزی لینڈ پر حیرت انگیز جیت، ٹیم انڈیا کو دیا کھلا "چیلنج" ۔

نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے اپنا مسلسل ساتواں ٹی 20 مقابلہ جیت لیا ہے

  • Share this:
پاکستان کی نیوزی لینڈ پر حیرت انگیز جیت، ٹیم انڈیا کو دیا کھلا
پاکستان کی نیوزی لینڈ پر حیرت انگیز جیت

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا کو 3-0 سے روندنے کے بعد پاکستان نے اس کے پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کو بھی پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 148 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 147 رن ہی بنا سکی۔


پہلا ٹی 20 بیحد دلچسپ رہا۔ آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 17 رن کی ضرورت تھی۔ شاہین شاہ کے اوور میں راس ٹیلر نے دو چوکے لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا لیکن بالآخر جیت پاکستان کی ہوئی۔


نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے اپنا مسلسل ساتواں ٹی 20 مقابلہ جیت لیا ہے۔ بین الاقوامی ٹی 20 کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے جب پاکستان کی ٹیم نے ایک ساتھ لگاتار 7 میچ کرکٹ کے اس فارمیٹ میں جیتے ہیں۔ اس معاملے میں اس نے ٹیم انڈیا کی برابری کر لی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سے پہلے ٹیم انڈیا نے بھی 3 مواقع پر مسلسل 7 ٹی 20 مقابلے اپنے نام کئے ہیں۔


ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد لوگوں کے نشانہ پر ہیں۔ تاہم، ٹی 20 میں ان کی کپتانی کے اعداد و شمار بے مثال ہیں۔ سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 27 ٹی 20 جیتے ہیں جبکہ 4 میں اسے ہار ملی ہے۔
First published: Nov 01, 2018 11:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading