بی جے پی کے دباو میں مسلم ہونےکےسبب محمد شمی کو ٹیم انڈیا سےکیا گیا باہر، پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ کا الزام
آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد شمی کو آرام دیا گیا تھا، جس پرپاکستانی ایکسپرٹ نے عجیب وغریب بیان دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 07, 2019 08:09 PM IST

پاکستانی ایکسپرٹ نے کہا کہ بی جے پی کے دباو میں مسلم ہونے کے سبب محمد شمی ہوئے ٹیم انڈیا سے باہر۔
آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم نے خراب کارکردگی کی، جس کی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی۔ پاکستان کی خراب کارکردگی کے دوران وہاں کے کرکٹ ایکسپرٹ نے کئی عجیب وغریب بیانات دیئے، جس کی وجہ سے مداحوں نے ان کا مذاق بنایا۔ پاکستان کی ٹیم اب اپنے وطن لوٹ چکی ہے، لیکن اس کےکرکٹ ایکسپرٹ اپنی زبان بند کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔
پاکستان کے ایک کرکٹ ایکسپرٹ اب ہندوستانی ٹیم پرتبصرہ کررہے ہیں۔ اتوار کو پاکستان کے ایک کرکٹ ایکسپرٹ نے ایک اسپورٹس شو میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف محمد شمی کو جان بوجھ کرپلیئنگ الیون سے باہرکیا گیا۔ پاکستانی کرکٹ ایکسپرٹ نے الزام لگایا کہ 'محمد شمی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے، وہ 15 وکٹ لے چکے تھے، لیکن انہیں مسلم ہونے کے سبب پلیئنگ الیون سے باہرکردیا گیا۔ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہوسکتا ہے'۔
"Mohammad Shami was left out of the team against Sri Lanka because the BJP doesn't want Muslims to do well" 🙄 😮 #CWC19 (clip courtesy Aaj news) pic.twitter.com/11AkNmw5au
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) July 7, 2019

وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے محمد شمی۔
ہندوستانی ٹیم نے لیڈس کی پچ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا تھا۔ دراصل لیڈس کی پچ اسپنروں کے لئےمفید تھی، اس لئے ٹیم انڈیا نے محمد شمی کی جگہ رویندرجڈیجہ کوعالمی کپ میں پہلی بارموقع دیا۔ محمد شمی نےعالمی کپ میں اب تک چارمیچ کھیلے ہیں اورانہوں نے15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔