ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ پاکستان: وراٹ کوہلی سے ہوتا ہے بابراعظم کا موازنہ، لیکن اب انہیں پڑرہی ہیں گالیاں!۔

بابراعظم کے آوٹ ہوتے ہی پاکستانی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جم کربھڑاس نکالی ہے۔

  • Share this:
ہندوستان بمقابلہ پاکستان: وراٹ کوہلی سے ہوتا ہے بابراعظم کا موازنہ، لیکن اب انہیں پڑرہی ہیں گالیاں!۔
بابراعظم سے پاکستانی مداح سخت ناراض ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے بلے بازبابراعظم کو ویسے تو بے حد ذہین اوراچھا کھلاڑی تسلیم کیا جاتا ہے، ان کا موازنہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سے کیا جاتا ہے، لیکن اب پاکستان کے مداح ان کی زبردست مخالفت کررہے ہیں۔


دراصل ایشیا کپ کے سپر-4 مقابلے میں ٹیم انڈیا کے خلاف بابراعظم 9 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ کپتان سرفرازاحمد کے ساتھ تال میل نہ ہونے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ویسے پاکستانی مداحوں کی ناراضگی کی وجہ صرف بابراعظم کا آوٹ ہونا نہیں تھا۔


دراصل بابراعظم رن آوٹ ہونے سے قبل فخرزمان کے آوٹ ہونے کی وجہ بھی بنے۔ فخرزماں کے خلاف ایل بی ڈبلیواپیل ہونے کے بعد بابراعظم نے انہیں ریویو نہیں لینے کوکہا۔ بعد میں رپلے میں نظرآیا کہ فخرزمان ناٹ آوٹ تھے۔ کیونکہ گیند ان کے گلبس میں لگی تھی۔ اس حادثہ کے بعد پاکستانی مداح بابراعظم پر برس پڑے۔



فخرزمان کےآوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اورکپتان سرفرازاحمد نے اننگ کو سنبھالنے کا کام کیا۔ ہندوستانی گیند باز وکٹ کے لئے جدوجہد کرتے نظرآئے۔ اس دوران شعیب ملک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ کپتان سرفرازاحمد 44 رن بناکرآوٹ ہوگئے اورنصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔  





واضح رہے کہ اس مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔  پاکستانی ٹیم میں محمد عامراورشاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل اورعثمان خان میچ سے باہر ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا نے اپنے آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے کردی بڑی غلطی، ٹیم انڈیا کی جیت یقینی!۔

یہ بھی پڑھیں:    وہاب ریاض ، سہیل تنویر اور محمد حفیظ سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی نے دیا بڑا جھٹکا

یہ بھی پڑھیں:    شعیب ملک سے چھکا کھا کر ہارنے پر رو پڑا افغانستان کا یہ گیندباز، ملک خود سمجھانے گئے
First published: Sep 23, 2018 08:18 PM IST