உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے گیند باز نے 155 کی رفتار سے گیند پھینکی، آسٹریلیا میں ایکشن پر اٹھے سوال، لگ سکتی ہے پابندی

    پاکستان کے گیند باز محمد حسنین نے 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی ہے۔

    پاکستان کے گیند باز محمد حسنین نے 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی ہے۔

    پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین (Mohammad Hasnain) بگ بیش لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک 5 میچوں میں 16 کی اوسط سے 7 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس دوران ان کی اکنامی صرف 6 کی رہی ہے، جو بے حد شاندار ہے۔ وہ موجودہ سیزن سے ہی لیگ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      میلبورن: محمد حسنین (Mohammad Hasnain) گیند بازی ایکشن کو لے کر کٹہرے میں آگئے ہیں۔ وہ ان دنوں آسٹریلیا میں چل رہی ٹی20 لیگ بگ بیش (Big Bash League) میں کھیل رہے ہیں۔ وہ موجودہ سیزن میں سڈنی تھنڈر (Sydney Thunder) کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کی اب لاہور واقع آئی سی سی (ICC) سے منظور شدہ لیب میں جانچ ہوگی۔ کیریبین پریمیئر لیگ میں تیز گیند باز محمد حسنین (CPL) 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈال کر سرخیوں میں آئے تھے۔ 21 سال کا یہ تیز گیند باز پاکستان کی طرف سے ونڈے اور ٹی20  کے مقابلے میں بھی اترچکا ہے۔

      محمد حسنین بگ بیش لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک 5 میچوں میں 16 کی اوسط سے 7 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس دوران ان کی اکنامی صرف 6 کی رہی ہے، جو بے حد شاندار ہے۔ وہ موجودہ سیزن سے ہی لیگ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کرک انفو کی خبر کے مطابق، 15 جنوری کو سڈنی سکسرس کے خلاف آخری مقابلے میں وہ وکٹ نہیں لے سکے تھے، لیکن چار اوور میں صرف 22 رن دیئے تھے۔ مخالف ٹیم کے موئیسس ہینرکس نے اس دوران اسٹمپ مائیک پر ان کی گیند بازی کو لے کر کہا، نائس تھرو میٹ۔ تبھی سے وہ شک کے گھیر ے میں تھے۔

      کل آسٹریلیا میں ہونا تھا ٹسٹ

      محمد حسنین کا 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ٹسٹ ہونا تھا، لیکن پی سی بی (PCB) نے ٹی20 لیگ میں کھیل رہے اپنے سبھی کھلاڑیوں کو بلا لیا ہے۔ ایسے میں اب ان کا ٹسٹ لاہور میں کیا جائے گا۔ جلد ہی پاکستان سپر لیگ (PSL) کا ساتواں سیزن شروع ہونے والا ہے اور وہ کوئٹا گلیڈیئیٹرس ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ ایسے میں ان کی جانچ اہم وقت پر ہو رہی ہے۔ اگر ان کا ایکشن مشکوک پایا جاتا ہے تو گھریلو کرکٹ کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے اہل نہیں ہوں گے، جب تک کہ وہ ایکشن کو صحیح نہیں کرتے ہیں۔

      پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز حسنین کے اوور آل ٹی20 کیریئر کی بات کریں تو وہ 74 اننگوں میں 25 کی اوسط سے 92 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 25 رن سے کر چار وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اکنامی 8.41 کا ہے۔ وہ پاکستان کی طرف سے 8 ونڈے میں 12 جبکہ 18 ٹی میں 17 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: