ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: 400 سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی گیند باز نے کرکٹ کو کہا الوداع

پاکستانی تیز گیند باز عمر گل (Umar Gul) نے 2009 میں پاکستان کو ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • Share this:
بڑی خبر: 400 سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی گیند باز نے کرکٹ کو کہا الوداع
بڑی خبر: 400 سے زیادہ وکٹ لینے والے پاکستانی گیند باز نے کرکٹ کو کہا الوداع

پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل (Umar Gul Retires) نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ 36 سال کے عمر گل نے پاکستان کے لئے 47 ٹسٹ، 60 ٹی -20 میچ اور 130 ونڈے میچ کھیلے۔ اس تیز گیند باز نے پاکستان کو 2009 ٹی -20 عالمی کپ جتانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ عمر گل ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ کا من بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ صرف لیول 2 کوچنگ کا امتحان پاس کرچکے ہیں اور اب ان کا خیال لیول 3 پاس کرنے کا ہے۔


عمرگل کا کیریئر


عمر گل نے 2003 میں پاکستانی ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور انہوں نے 2016 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ دائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز کو یارکر کے لئے جانا جاتا تھا۔ ڈیتھ اووروں میں ان کی بہترین یارکر کھلاڑیوں کو پریشان کرتی تھی۔ عمر گل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں کل 427 وکٹ حاصل کئے۔ ٹسٹ میں انہوں نے 163 وکٹ حاصل کئے۔ ونڈے میں اس تیز گیند باز نے 179 شکار کئے، وہیں ٹی -20 میں ان کے نام 85 وکٹ ہیں۔ اس تیز گیند باز نے 6 آئی پی ایل میچ بھی کھیلے، جس میں ان کے نام 12 وکٹ ہیں۔


پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل (Umar Gul Retires) نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ 36 سال کے عمر گل نے پاکستان کے لئے 47 ٹسٹ، 60 ٹی -20 میچ اور 130 ونڈے میچ کھیلے۔

عمر گل کا پاکستان کرکٹ میں تعاون

عمر گل نے 2003 سے لے کر 2016 تک پاکستانی کرکٹ کی خوب خدمت کی۔ شعیب اختر، محمد آصف کے تنازعہ میں پھنسنے کے دوران عمر گل ہی پاکستانی تیز گیند بازی کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ عمر گل آئی پی ایل 2008 میں سوربھ گانگولی کی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے کھیلے۔

عمر گل بنیں گے کوچ

عمر گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ مستقبل میں کوچ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ابھی اس موضوع پر واضح طور پر کوئی بات نہیں کرسکتے، لیکن کیریئر ختم ہونے کے بعد وہ کوچ بننے پر تبادلہ خیال کریں گے کیونکہ انہوں نے لیول 1 اور لیول 2 کی کوچنگ کی ہوئی ہے۔ فی الحال عمر گل پاکستان کے نیشنل ٹی -20 کپ میں بلوچستان کی طرف سے کھیلیں گے۔ کھیلنے کے علاوہ وہ اس ٹیم کے مینٹار بھی ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 24, 2020 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading