ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس عظیم پا کستانی گیند باز کے نام ہے ایک ٹیسٹ اننگز میں 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ ، 22 سال بعد بھی نہیں توڑ سکا کوئی

pakistan cricket wasim akram پاکستان کے سابق عظیم کرکٹ کھلاڑی یوں تو اپنی شاندار گیند بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں ، لیکن بلے بازی میں بھی ان کا ایک ایسا ریکارڈ ہے ، جس کو اب تک بڑے بڑے کھلاڑی بھی نہیں توڑ پائے ہیں۔

  • Share this:
اس عظیم پا کستانی گیند باز کے نام ہے ایک ٹیسٹ اننگز میں 12 چھکے لگانے کا ریکارڈ ، 22 سال بعد بھی نہیں توڑ سکا کوئی
علامتی تصویر

پاکستان کے سابق عظیم کرکٹ کھلاڑی وسیم اکرم یوں تو اپنی شاندار گیند بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں ، لیکن بلے بازی میں بھی ان کا ایک ایسا ریکارڈ ہے ، جس کو اب تک بڑے بڑے کھلاڑی بھی نہیں توڑ پائے ہیں۔ یہ ریکارڈ تقریبا 22 سال پرانا ہے ، مگر دنیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی اس کو توڑنے میں اب تک ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

یہ ریکارڈ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ہے ۔ وسیم اکرم کے نام زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میںسب سے زیادہ 12 لگانے کا ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ 1996 میں ناٹ آؤٹ 257 رنز بنائے تھے اور اس دوران 12 چھکے بھی لگائے تھے ۔

اکرم سے پہلے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ والی ہیمنڈ کے نام تھا ۔ ان کے نام 10 چھکوں کا ریکارڈ تھا ، جو انہوں نے اپنی تاریخی 336 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے دوران لگائے تھے۔تاہم اکرم کے بعد اب کئی کھلاڑی ایک اننگز میں 11 چھکے لگا چکے ہیں ۔


وسیم اکرم کی فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔
وسیم اکرم کی فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔


وسیم اکرم کے کیرئیر کی اگر بات کریں تو انہوں نے مجموعی طور پر 104 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ 104 میچوں کی 147 اننگز میں انہوں نے 22.64 کی اوسط سے 2898 رن بنائے ہیں ۔ جبکہ گیند بازی میں انہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں کی 181 اننگز میں 414 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔
علاوہ ازیں وسیم اکرم نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 356میچ کھیلے ہیں ۔ ون ڈے کی 280 اننگز میں انہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 16.52 کی اوسط سے 3717 رن بنائے ہیں ۔ جبکہ 351 اننگز میں انہوں نے 502 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔
First published: Jul 26, 2018 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading