உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لڑکا بولا، ٹیم ہاری تو ٹی وی نہیں توڑیں گے، ابو گھر سے نکال دیں گے، سن کر آپ بھی رہ جائیں گے دنگ

    پاکستانی عوام بھارت پاکستان (IND vs PAK T20 World Cup) کے نتائج کو لیکڑ ڈری ہوئی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی ٹیم جیتے گی تو انہوں نے گول مال جواب دئے۔

    پاکستانی عوام بھارت پاکستان (IND vs PAK T20 World Cup) کے نتائج کو لیکڑ ڈری ہوئی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی ٹیم جیتے گی تو انہوں نے گول مال جواب دئے۔

    پاکستانی عوام بھارت پاکستان (IND vs PAK T20 World Cup) کے نتائج کو لیکڑ ڈری ہوئی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی ٹیم جیتے گی تو انہوں نے گول مال جواب دئے۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان میں لوگ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا اور پاکستان (IND vs PAK T20 World Cup) کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ مقزابلے سے پہلے میچ کے نتائج پر بحث کر رہے ہیں۔ ایسے میں جب پاکستانی یوٹیوبر ثنا امجد نے لاہور کی سڑکوں پر لوگوں سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون جیتے گا تو انہیں بہت ہی مضحکہ خیز جواب سننے کو ملے۔ زیادہ تر جوابات میں پاکستانی عوام نے ٹیم کی فتح کے بارے میں اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ (ویڈیو دیکھئیے)

      سوال پر ملے مزاحیہ جواب
      جب ایک لڑکے سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ہارنے کے بعد ٹی وی نہیں توڑیں گے تو اس نے کہا کہ ہم میچ کو دل سے نہیں لیتے کیونکہ ٹی وی مہنگے آتے ہیں، اور ایسا کرنے پر ابو گھر سے باہر نکال دیں گے۔ اسی دوران ایک لڑکی نے کہا کہ ہندستان سے ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ون ڈے میں بھی نہیں جیت پائی ہے، اسی طرح کئی جوابات میں پاکستانی عوام میں پاکستان کی جیت کو لیکر زیادہ اعتماد نہیں نظر آیا۔

      پاکستانی عوام بھارت پاکستان (IND vs PAK T20 World Cup) کے نتائج کو لیکڑ ڈری ہوئی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستانی ٹیم جیتے گی تو انہوں نے گول مال جواب دئے۔ آئیے ایک مزاحیہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرایا ہے ۔ پہلی مرتبہ پاکستان نے ہندوستان کو اب تک کی تاریخ میں 10 وکٹوں سے ہرایا ہے۔


      واضح ہو کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلہ کے مہا مقابلہ میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 17.5 اوورس میں کوئی وکٹ گنوائے بغیر 152 رن بنالئے ۔ پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت درج کی۔

      152 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر جمے رہے اور اچھی بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کو جیت دلادی ۔ دونوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بنائیں ۔ بابر اعظم 52 گیندوں پر 68 رن بنائے جبکہ محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 79 رن بنائے ۔

      اس سے پہلے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوورس میں 151 رن بنائے ۔ ہندوستان کو میچ کے پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ سلامی بلے باز روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر ہی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے ۔ شاہین شاہ نے روہت کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد دوسرے سلامی بلے باز کے ایل راہل بھی کچھ زیادہ نہیں کرسکے ۔ وہ بھی صرف تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

      سوریہ کمار نے کچھ شارٹس کھیل کر امید جگائی ، مگر وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور حسن علی کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ سوریہ کمار یادو نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے گیارہ رن بنائے ۔ سوریہ کمار کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور ریشبھ پنت نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی اور کچھ اچھے شارٹس کھیلے ، لیکن ریشبھ پنت 30 گیندوں پر 39 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور اننگز کو سنبھالے رکھا ۔ کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 13 ، ہاردک پانڈیا نے 11 اور بھونیشور کمار نے پانچ رن بنائے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: