نئی دہلی: پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم کئے جانے کا الزام پر لگا ہے۔ اس بار معاملہ مندر میں توڑ پھوڑ کا ہے۔ پاکستانی کرکٹر (Pakistani Cricketer) دانش کنیریا (Danish kaneria) نے اس سے متعلق ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ٹسٹ کرکٹر رہ چکے دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) سے مذہبی آزادی بچانے کی اپیل کی ہے۔ دانش کنیریا ان چنندہ ہندو کرکٹروں میں سے ایک ہیں، جنہیں پاکستان کے لئے کھیلنے کا موقع ملا۔
پاکستان کے لئے 61 ٹسٹ میچ کھیل چکے دانش کنیریا نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ ویڈیو ایک مندر کا ہے۔ اس میں مندر کے اندر توڑ پھوڑ کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے اور مورتی کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
41 سال کے دانش کنیریا نے اپنے کو پوسٹ میں لکھا، ’کراچی کے بیچ میں۔ مذہبی آزادی سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ میں وزیر اعظم عمران خان سے کارروائی کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔
دانش کنیریا پاکستان کے لئے 79 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میں 61 ٹسٹ اور 18 ونڈے میچ شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے دانش کنیریا اس سے پہلے اپنے ساتھ کرکٹروں پر اختلافات کے الزام لگا چکے ہیں۔ دانش کنیریا نے کچھ سال پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کئی ساتھی کرکٹر مذہب کی بنیاد پر ان سے بھید بھاو کرتے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔