உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان پہنچی پاکستان کی ٹیم، 24 نومبر سے بھونیشور میں کھیلا جائے گا عالمی کپ

    ہندوستان پہنچی پاکستان کی ٹیم، 24 نومبر سے بھونیشور میں کھیلا جائے گا عالمی کپ

    ہندوستان پہنچی پاکستان کی ٹیم، 24 نومبر سے بھونیشور میں کھیلا جائے گا عالمی کپ

    Junior World Cup: پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم 24 نومبر سے پانچ دسمبر تک بھونیشور میں ہونے والے جونیئر ہاکی عالمی کپ (Junior Hockey World Cup) میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو ہندوستان پہنچ گئی۔ پاکستان ہائی کمیشن نے یہ جانکاری دی۔ پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج آفتاب حسن خان نے ہاکی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم 24 نومبر سے پانچ دسمبر تک بھونیشور میں ہونے والے جونیئر ہاکی عالمی کپ (Junior Hockey World Cup) میں حصہ لینے کے لئے ہفتہ کو ہندوستان پہنچ گئی۔ پاکستان ہائی کمیشن نے یہ جانکاری دی۔ پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج آفتاب حسن خان نے ہاکی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔ ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارت کار نے دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیم کے اراکین کی قیادت کی۔

      پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہندوستان سفر نئی دہلی کے ذریعہ کرتارپور گلیارے کو پھر سے کھولنے کے فیصلے کے کچھ دنوں بعد ہو رہا ہے۔ ہائی کمیشن انچارج نے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کی میزبانی کی اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ہاکی ٹیم کو پاکستان کا قومی کھیل بتاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی جذبے اور اپنی صلاحیت کے ساتھ سب سے بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔ نئی دہلی سے ٹیم بھونیشور روانہ ہوگی۔ جہاں جونیئر عالمی کپ کھیلا جائے گا۔

      گزشتہ چمپئن ہندوستان اپنے عالمی کپ (Junior Hockey World Cup) مہم کا آغاز 24 نومبر کو فرانس کے خلاف مقابلے سے کرے گا۔ یہ میچ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ وہیں پاکستان پول ڈی میں ہے۔ ارجنٹینا، مصر اور جرمنی بھی اسی گروپ میں ہیں۔

      ہر تیسرے دن کورونا ٹسٹ ہوگا

      اوڈیشہ کے کھیل محکمہ کے ایک سینئر افسر نے ہفتہ کے روز کہا کہ جونیئر مرد ہاکی عالمی کپ کے لئے ریاست کی راجدھانی میں آنے والے کھلاڑیوں اور افسران کا ہر 72 گھنٹے میں آر سی پی سی آر کا چیک اپ کیا جائے گا۔ اوسطاً ہر روز 500 ٹسٹ کئے جا رہے ہیں اور اسی دن آئی سی ایم آر کے ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (RMRC)، بھونیشور کے ذریعہ رپورٹ تیار بھی کی جارہی ہے۔

      جونیئر عالمی کپ 24 نومبر سے

      اڈیشہ کے اسپورٹس اور یوتھ سروسز سکریٹری آر ونیل کرشنا نے کہا، ’ہر 72 گھنٹے میں کھلاڑیوں، افسران، ہوٹل کے ملازمین اور ٹورنامنٹ سے منسلک ہر شخص کا دوبارہ چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ 24 نومبر سے 5 دسمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ ہم اس بین الاقوامی کھیل ٹورنامنٹ کو محفوظ بنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں اور بڑے خواب لے کر یہاں آئے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے لئے اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: