ہوم » نیوز » اسپورٹس

'پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، بس بلے بازی کو لے کر کرنا ہوگا 'کرشمہ

آسٹریلیا اور انڈیا پہلے سے ہی سیمی فائنل میں مقام بنا چکے تھے۔ اب ایک جگہ بچی ہے اور اس کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جدوجہد ہے۔

  • Share this:
'پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، بس بلے بازی کو لے کر کرنا ہوگا 'کرشمہ
آسٹریلیا اور انڈیا پہلے سے ہی سیمی فائنل میں مقام بنا چکے تھے۔ اب ایک جگہ بچی ہے اور اس کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جدوجہد ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سیمی فائنل کی چار میں سے تین ٹیمیں طے ہو چکی ہیں۔ انگلینڈ کے نیوزی لینڈ کو ہراتے ہی میزبان انگلش ٹیم آخر  میں جانے والی تیسری ٹیم بن گئی۔ آسٹریلیا اور انڈیا پہلے سے ہی سیمی فائنل میں مقام بنا چکے تھے۔ اب ایک جگہ بچی ہے اور اس کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جدوجہد ہے۔ حالانکہ پاکستان کا جانا اخلاقی طور پر ناممکن نہیں لگ رہا۔ لیکن پھر بھی اس کی ہلکی سی امید بچی ہے۔ یہ امید بنگلہ دیش اور پاکستان کے میچ سے جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان کو نہ صرف یہ میچ جیتنا ہے بلکہ اس طرح سے جیتنا ہوگا جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

اب صرف جیت کافی نہیں: اگر بنگلہ دیش ہار جاتا ہے تو پاکستان کے 9 میچوں میں 1 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے بھی اتنے ہی پوائنٹ ہیں۔ لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان نیٹ رن ریٹر کا گہرا فرق ہے۔ نیوزی لینڈ نے اپنے 9 میں سے 5 میچ جیتے اور 3 ہارے ہیں۔ ہندستان سےاس کا میچ بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا۔ اس کی رن ریٹ ابھی  0.175 ہے۔ یہ حال تو تب ہے جب آسٹریلیا اور انگلینڈ سے اسے کراری شکست ملی ہے۔ لیکن اس نے جو میچ جیتے تھے ان میں اس کا کھیل شاندار تھا۔


pakistan cricket team, icc cricket world cup 2019, pakistan semifinal, CWC 2019 semifinal, eng vs nz match, पाकिस्‍तान क्रिकेट, क्रिकेट वर्ल्‍ड कप 2019, पाकिस्‍तान सेमीफाइनल
پاکستان کا سیمی فائنل پہنچنے کا حساب۔۔


پہلے بلے بازی کرنے پر۔۔۔
پاکستان نے اگر 350 رن بنائے تو بنگلہ دیش کو 311 رن سے ہرانا ہوگا۔
پاکستان نے اگر 400 رن بنائے تو اسے 316 رن سے میچ جیتنا ہوگا۔
پاکستان نے 450 رن بنائے تو اسے بنگلہ دیش کو 321 رن سے شکست دینی ہوگی
اگر 308 رن سے کم بنے تو پھر پاکستان کا سفر ختم ہوجائے گا۔

ٹاس ہارنے اور پہلے گیند بازی کرنے پر۔

ایسا ہوتا ہے تو پاکستان پر پہلی گیند  پھینکے جاتے ہی باہر ہونے کا خطرہ ہوگا۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے سامنے ناممکن ہدف ہوگا۔ اگر بنگلہ دیش پہلے بلے بازی کرتا ہے تو پاکستان کو پہلے اوور میں 1330 سے زیادہ رن کا پیچھا کرنا ہوگا۔ کرکٹ میں ایسا کتنا ناممکن ہوتا ہے کیونکہ ایسا تبھی ہو پائے گا جب مخالف ٹیم دن بھر کیلئے نوبال ڈالتی رہے اور چھکے کھاتی رہے۔
First published: Jul 04, 2019 11:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading