ہوم » نیوز » اسپورٹس

میچ کے دوران پاکستان کے سلامی بلے باز عابد علی کے سر پر لگی چوٹ، جانئے کیسی ہے اب حالت

فیلڈنگ کے دوران عابد کے ہیلمٹ پر زوردار گیند لگی جس سے ان کے سر میں چوٹ آ گئی۔

  • Share this:
میچ کے دوران پاکستان کے سلامی بلے باز عابد علی کے سر پر لگی چوٹ، جانئے کیسی ہے اب حالت
پاکستان کے سلامی بلے باز عابد علی کی فائل فوٹو

ڈربی۔ پاکستان کی ٹیم کو اگلے مہینے میزبان انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز اور محدود اوور کرکٹ کھیلنا ہے۔ اس دورے کی تیاری کے لئے پاکستان کی ٹیم میدان پر جم کر پسینہ بہا رہی ہے۔ مگر اس دوران پاکستان کو یکے بعد دیگرے جھٹکے بھی لگ رہے ہیں۔ پہلے خوشدل شاہ زخمی ہو گئے تو اب سلامی بلے باز عابد علی (Abid Ali)۔ فیلڈنگ کے دوران عابد کے ہیلمٹ پر زوردار گیند لگی جس سے ان کے سر میں چوٹ آ گئی۔ کرکٹ شائقین کے لئے راحت بھری خبر یہ ہے کہ عابد علی کے سرپر لگی چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ بدھ سے پریکٹس شروع کر دیں گے۔


عابد علی ڈربی میں پاکستانی ٹیم کے بیچ آپس میں چل رہے پریکٹس میچ کے تیسرے دن اتوار کو فارورڈ شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے وقت ہیلمٹ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔


عابد علی کا کروایا گیا سٹی اسکین



پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق، عابد میں ہلکی بیہوشی طاری ہو جانے جیسی کوئی علامت نہیں ہے لیکن احتیاط کے طور پر ان کا سٹی اسکین کروایا گیا جس سے واضح ہو گیا کہ انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم کے معالج ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ عابد بدھ سے پریکٹس میں واپسی کریں گے ، لیکن وہ چار روزہ پریکٹس میچ میں آگے نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عابد پوری طرح سے فٹ ہیں اور بدھ کے روز پریکٹس پر لوٹیں گے۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور اتنی ہی ٹی ٹوئنٹی بین اقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا میچ پانچ اگست سے مینچیسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائے گا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 20, 2020 01:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading