ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش نے کردیا پاکستان کا خواب چکنا چور، عالمی کپ 2019 سے باہرہوگئی سرفرازاینڈ کمپنی

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر315 رن بنائے تھے۔ ایسے میں اگراسے سیمی فائنلمیں پہنچنے کے لئے بنگلہ دیش کو8 رن سے پہلے آوٹ کرنا تھا۔

  • Share this:
بنگلہ دیش نے کردیا پاکستان کا خواب چکنا چور، عالمی کپ 2019 سے باہرہوگئی سرفرازاینڈ کمپنی
پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 سے باہرہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے ہدف کا تعاقب کرنے کے دوران 8 رن بناتے ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ پر315 رن بنائے تھے۔ ایسے میں اگراسے سیمی فائنل میں پہنچے کے لئے بنگلہ دیش کو 8 رن سے پہلے ہی آؤٹ کرنا تھا، مگر ایسا نہیں ہوسکا۔


بنگلہ دیش کی اننگ کے دوسرے اوورکی پانچویں گیند پرتمیم اقبال کے ایک رن لیتے ہی پاکستان کی امیدیں چکنا چورہوگئیں۔ پاکستان کوعالمی کپ سیمی فائنل میں جانے کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف کرشمائی کارکردگی کرنی تھی۔ اس کے سامنے ایسے اعدادوشماروالے چیلنج تھے، جن کا پورا ہوپانا ناقابل یقین تھا۔


سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں طے


پاکستان کے باہرہوتے ہی نیوزی لینڈ اب باضابطہ طورپر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا، انڈیا، انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ انگلینڈ کےتیسرے اورنیوزی لینڈ کا چوتھے نمبرپررہنا طے ہے۔ نمبر ون بننے کے لئے انڈیا اور آسٹریلیا میں ٹکر ہے۔ اگرانڈیا کو جیت ملتی ہے اورآسٹریلیائی ٹیم ہارجاتی  ہے تووراٹ کوہلی کی ٹیم نمبرون جائے گی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ وہیں اگر آسٹریلیا جیت جاتا ہے تو انڈیا نمبردو پررہے گا۔ ایسا ہونے پراس کا سامنا میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔

امام الحق کی سنچری، بابرچوکے

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے امام الحق اوربابراعظم کی بہترین اننگ کے دم پر 50 اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر 315 رن بنائے۔ 23 کے کل اسکورپرفخرزماں (13) کا وکٹ محمد سیف الدین نے لے کرپاکستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ پھرامام الحق اوربابراعظم نے وکٹ پرٹکنے میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 157 رنوں کی شراکت کی۔ سیف الدین نے بابراعظم کو سنچری سے 4 رن دور پہلے ہی پویلین بھیج دیا۔ اس بلے باز نے 98 گیندوں کا سامنا کرکے 11 چوکوں کی مدد سے 96 رن بنائے۔ بابراعظم کے آوٹ ہونےکے بعد امام الحق نے سنچری پوری کی، لیکن بدقسمت طریقے سے آوٹ ہوئے۔

مستفیض الرحمان نے لئے 5 وکٹ

مستفیض الرحمان کی گیند کو بیک فٹ پرکھیلنے گئے امام الحق ہٹ وکٹ ہوگئے۔ انہوں نے 100 گیندوں پر100 رنوں کی اننگ کھیلی۔ عماد وسیم نے اخیر میں تیزی سے 26 گیندوں پر43 رن بنائے، لیکن کوئی اوربلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔ وہاب ریاض دو، شاداب خان ایک، محمد عامر 8 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے لئے مستفیض الرحمان نے پانچ وکٹ لئے۔
First published: Jul 05, 2019 10:00 PM IST