ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی یا بابر اعظم؟ پاکستانی گیند باز نے بتایا کسے گیند بازی کرنا ہے زیادہ مشکل

پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر (Mohammad Amir) نے حال ہی میں بتایا کہ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور بابر اعظم (Babar Azam) میں سے کسے گیند بازی کرنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے کون بہتر ہے؟ اس بحث کو تازہ کردیا ہے۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی یا بابر اعظم؟ پاکستانی گیند باز نے بتایا کسے گیند بازی کرنا ہے زیادہ مشکل
وراٹ کوہلی یا بابر اعظم؟ پاکستانی گیند باز نے بتایا کسے گیند بازی کرنا ہے زیادہ مشکل

نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر (Mohammad Amir) نے حال ہی میں بتایا کہ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور بابر اعظم (Babar Azam) میں سے کسے گیند بازی کرنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر وراٹ کوہلی اور بابر اعظم میں سے کون بہتر ہے؟ اس بحث کو تازہ کردیا ہے۔ انہوں نے ان دونوں میں سے ایک بلے باز کو منتخب کیا، جسے گیند بازی کرنا ان کے لئے سب سے مشکل ہوتا ہے۔ وراٹ کوہلی کو جدید کرکٹ کا بہترین بلے باز مانا جاتا ہے تو دوسری طرف بابر اعظم پاکستان کے بہترین کرکٹر ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنی قابلیت اور صلاحیت تینوں فارمیٹ میں ثابت کرچکے ہیں۔ کپتانی میں ہندوستانی کپتان کا الگ دبدبہ ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم کو ’مسٹر ریلائبل’ کا تمغہ حاصل ہے۔ محمد عامر کو لگتا ہے کہ ان کے لئے وراٹ کوہلی کے مقابلے بابر اعظم کو گیند بازی کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔


بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، وراٹ کوہلی سے زیادہ مشکل بلے باز ہیں۔ محمد عامر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ کیوں پاکستانی ٹیم کے اس کرشمائی نوجوان بلے باز کپتان کو انہوں نے منتخب کیا۔ انہوں نے کہا، ’تکنیکی طور پر بابر اعظم کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ ان کا اسٹانس ایسا ہے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ آپ انہیں کیسے آوٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ انہیں اِن سوئنگ ڈالتے ہیں تو وہ فلک کردیں گے۔ ایمانداری سے کہوں تو نیٹ پر میں نے انہیں جتنی بھی گیند بازی کی ہے، میں نے پایا ہے کہ انہیں گیند بازی کرنا مشکل ہے۔ وہ کبھی آوٹ ہوتے ہوئے نہیں دکھائی دیتے’۔


محمد عامر نے کرکٹ پاکستان سے یہ باتیں بدھ کے روز کہیں۔ بابر اعظم نے محدود اوور کرکٹ میں وراٹ کوہلی کے مساوی اپنی جگہ بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تیز گیند باز نے 2017 کی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل کو یاد کیا، جب انہوں نے ہندوستانی بلے بازی کو تہس نہس کردیا تھا۔ انہوں نے وراٹ کوہلی، شکھر دھون اور روہت شرما کو آوٹ کرکے پاکستان کو فائنل میں جیت دلائی تھی۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 27, 2020 03:43 PM IST