உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC ODI Rankings: پاکستان کو مسلسل 2 سیریز جیتنے کا ہوا فائدہ، ہندوستان کو ریکنگ میں پیچھے چھوڑا

    ICC ODI Team Rankings: پاکستان نے ہندوستان کو آئی سی سی کی تازہ ترین جاری ونڈے رینکنگ میں نیچے دھکیل دیا۔ پاکستان نے حال ہی میں ملتان میں ہوئی 3 ونڈے کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا تھا۔ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو اس جیت کا فائدہ ملا اور اب وہ ونڈے رینکنگ میں چوتھے مقام پر آگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹی20 کی سیریز کھیل رہی ٹیم انڈیا کو دوہرا جھٹکا لگا ہے۔ ایک طرف تو اسے مہمان ٹیم سے مسلسل دو ٹی20 میچ گنوانے پڑے۔ وہیں دوسری طرف، پڑوسی ملک پاکستان نے ہندوستان کو آئی سی سی کی تازہ ترین جاری ونڈے رینکنگ میں نیچے دھکیل دیا۔ پاکستان نے حال ہی میں ملتان میں ہوئی 3 ونڈے کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا تھا۔ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم کو اس جیت کا فائدہ ملا اور اب وہ ونڈے رینکنگ میں چوتھے مقام پر آگئی ہے۔ پہلے مقام پر ابھی بھی نیوزی لینڈ ہے۔ اس کے 125 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جبکہ دوسرے مقام پر انگلینڈ اور تیسرے پر آسٹریلیا قابض ہے۔

      ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کے شروع ہونے سے پہلے پاکستان کی ٹیم 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں مقام پرتھی، لیکن کیریبیائی ٹیم پر ملی 0-3 کی جیت سے اس کے 106 ریٹنگ پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ 105 پوائنٹ پر موجود ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مقام پرآگئی۔ یہ پاکستان کی گھر میں مسلسل دوسرے ونڈے سیریز جیت ہے۔ اس سے پہلے، پاکستان نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کو 3 ونڈے کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

      پاکستان نے گزشتہ 5 میں سے 4 ونڈے سیریز جیتی

      پاکستان کی ٹیم گزشتہ کچھ سال سے ونڈے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ گزشتہ سال انگلینڈ دورے کو چھوڑ دیں، جہاں اسے 3 ونڈے کی سیریز میں کلین سوئپ جھیلنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے گھر میں 2021 میں 1-2 سے ونڈے سیریز جیتی تھی اور زمبابوے کو بھی ونڈے سیریز میں اسی فرق سے ہرایا تھا۔

      ہندوستان کے پاس رینکنگ میں اوپر آنے کا موقع

      ہندوستان نے گزشتہ ونڈے سیریز اس سال فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی تھی۔ اس میں ہندوستان نے پاکستان کی طرح ہی ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ٹیم انڈیا ونڈے نہیں کھیلی ہے۔ اسی وجہ سے اسے رینکنگ میں نقصان جھیلنا پڑا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاس آئندہ ماہ ونڈے رینکنگ میں سدھار کا موقع ہوگا۔ ٹیم انڈیا کو جولائی میں انگلینڈ دورے پر تین ونڈے میچ کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد ہندوستان کو ویسٹ انڈیز سے بھی اتنے ہی ونڈے کھیلنے ہیں۔ پاکستان اپنی آئندہ ونڈے سیریز اگست میں کھیلے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: