ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی ٹیم میں چلے 'لات - گھونسے'، کیچ چھوٹنے پرساتھی کھلاڑی نے میدان پرپیٹا

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے سے قبل پاکستان کی پریکٹس کے دوران یہ حادثہ ہوا۔

  • Share this:
پاکستان کی ٹیم میں چلے 'لات - گھونسے'، کیچ چھوٹنے پرساتھی کھلاڑی نے میدان پرپیٹا
کیچ چھوٹنے پرساتھی کھلاڑی نے میدان پر 'پییٹا'۔

عالمی کپ سے قبل انگلینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی ونڈے سیریزمیں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ پاکستان نے تین میں سے دو میچ گنوا دیئے ہیں اورایک میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا تھا۔ اب انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریزکےچوتھے میچ سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے، جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی اپنے ساتھی کولات گھونسے سے ماررہا ہے۔ کھلاڑی نے پریکٹس کےدوران میدان پرہی یہ حرکت کی جوکیمرے میں قید ہوگیا۔


حیران نہ ہوں آپ۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان چلے لات گھونسے کوئی حقیقی معاملہ نہیں ہے۔ دراصل یہ ایک مزاحیہ حادثہ ہے۔ ناٹنگھم ونڈے سے قبل پاکستانی ٹیم فیلڈنگ پریکٹس کررہی تھی تبھی ایک کھلاڑی نے کیچ ٹپکا دیا، جس کے بعد دوسرا کھلاڑی اس کے پاس بھاگتا ہوا گیا اوراس کی پیٹھ پرگھونسےمارنے لگا۔ اس کے بعد اس نے ساتھی کھلاڑی کولات بھی ماری۔




مشکل میں پاکستان

ویسے ناٹنگھم ونڈے کے دوران پاکستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا۔ میچ میں اس کے سلامی بلے بازامام الحق زخمی ہوگئے۔ پاکستان کی اننگ کے چوتھے اوورمیں امام الحق کوانگلینڈ کے تیزگیند بازمارک ووڈ نے تیزرفتارباونسر پھینکی۔ اس گیند پرامام الحق نے پل شاٹ مارنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ مارک ووڈ کی یہ گیند امام الحق کی کوہنی میں جالگی اوروہ زخمی ہوگئے۔ گیند لگتے ہی امام الحق کی آنکھیں بھرآئیں، انہوں نے اپنا بلہ پھینک دیا۔ اس کے بعد امام الحق زمین پرلیٹ گئے اوردرد سے کراہنے لگے۔ امام الحق کی چوٹ سنگین لگتی ہےکیونکہ وہ اس کے بعد بلہ تک نہیں اٹھا پارہے تھے۔ امام الحق ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، اس کے بعد امام الحق کواسٹیڈیم کی بالکنی میں پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔
بہترین فارم میں ہیں امام الحق

امام الحق کا زخمی ہونا پاکستان کے لئے بری خبرہے۔ دراصل امام الحق بے حد بہترین اور غضب کے فارم میں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف برسٹل ونڈے میں 151 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ امام الحق کی چھٹی ونڈے سنچری تھی۔ امام الحق ونڈے میں سب سے تیزی سے 6 سنچری لگانے والے بلے بازہیں۔ امام الحق نے محض 27 اننگوں میں 6 ونڈے سنچریاں لگائی ہیں۔ پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے نام تھا، جنہوں نے 29 اننگوں میں یہ کمال کیا تھا۔
First published: May 18, 2019 09:58 AM IST