உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان کا بڑا فیصلہ، رمیز راجہ اور اسد علی خان پی سی بی بورڈ کے لئے نامزد

    عمران خان کا بڑا فیصلہ، رمیز راجہ اور اسد علی خان پی سی بی بورڈ کے لئے نامزد

    عمران خان کا بڑا فیصلہ، رمیز راجہ اور اسد علی خان پی سی بی بورڈ کے لئے نامزد

    معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجہ اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لئے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد: معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کردیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجہ اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لئے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔
      گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کی جانب سے نامزدگیوں کی بعد چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، جس میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سابق کپتان رمیز راجا کرکٹ انتظامیہ میں نئے نہیں ہیں اس سے قبل وہ اگست 2004 میں عہدہ چھوڑنے سے قبل تک بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے پی سی بی میں کام کرچکے ہیں۔




      پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجہ اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لئے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔
      پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی رمیز راجہ اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لئے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔

      رپورٹ کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید بحیثیت الیکشن کمشنر پی سی بی کے 36ویں چیئرپرسن کے عہدے کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے بطور چیئرمین پی سی تقرر کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔




      پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ احسان مانی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑدیں گے۔
      پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ احسان مانی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑدیں گے۔


      دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی تھی کہ احسان مانی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑدیں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوسری مدت کے لیے یہ ذمہ داری نہیں نبھائیں گے۔ خیال رہے 59 سالہ رمیز راجا، مرحوم کرکٹر وسیم راجہ کے چھوٹے بھائی ہیں جنہوں نے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: