ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نہیں بھولے ٹیم انڈیا سےعالمی کپ میں ملی شکست، اب دیا یہ بیان

عمران خان نے ایک ریلی میں کھل کراس بات کا اظہارکیا کہ عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کے خلاف مقابلے میں سرفرازاحمد نے منفی سوچ اپنائی اوراسی کا خمیازہ ٹیم کو شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا۔

  • Share this:
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نہیں بھولے ٹیم انڈیا سےعالمی کپ میں ملی شکست، اب دیا یہ بیان
پاکستانی وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے ملی شکست کا درد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کواب بھی محسوس ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسے لے کروقت وقت پراپنی بھڑاس نکالتے رہتے ہیں۔ عمران خان نے ایک بارپھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پراپنی بھڑاس نکالی ہے۔ عمران خان نے ایک ریلی میں کھل کراس بات کا اظہارکیا کہ عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کے خلاف مقابلے میں سرفرازاحمد نے منفی سوچ اپنائی اوراسی کا خمیازہ ٹیم کو شکست کی شکل میں بھگتنا پڑا۔


دراصل مینچسٹرکے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت 89 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرٹیم انڈیا کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا تھا۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ کھوکر336 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کیا تھا۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 6 وکٹ پر212 رن ہی بناسکی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان نے میچ سے قبل ہی سرفرازاحمد کومشورہ دیا تھا کہ ٹیم کو ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنی چاہئے۔ لیکن سرفرازاحمد نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔


پاکستان کو اپنی کپتانی میں 1992 میں پہلا اورواحد عالمی کپ جتانے والے عمران خان نے پاکستان کے خیبرپختونخوا واقع سوامی ضلع میں منعقدہ ایک ریلی میں کہا کہ سرفرازاحمد نے عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف پہلے گیند بازی کرکے دفاعی سوچ دکھائی۔ یہ الگ طرح کا نظریہ ہوتا ہے، جب کسی کو شکست کا خوف ہوتا ہے تووہ الگ حکمت عملی اپناتا ہے جو دفاعی ہوتی ہے۔ منفی ہوتی ہے۔ عمران خان کے مطابق اگرآپ جیت درج کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی حکمت عملی بالکل الگ ہوتی ہے۔ تب آپ زیادہ خطرہ لیتے ہیں۔ عالمی کپ میں ہمارے کپتان نے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ یہ ایک نظریہ ہے۔

First published: Aug 27, 2019 10:05 PM IST