உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی جیت کے بعد سیاست کرنے سے باز نہیں آئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، ہندوستان کو مارا طعنہ

    پاکستان کی جیت کے بعد سیاست کرنے سے باز نہیں آئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف

    پاکستان کی جیت کے بعد سیاست کرنے سے باز نہیں آئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف

    میچ کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو مبارکباد دی، لیکن بغیر نام لئے ٹیم انڈیا پر طنز بھی کس دیا۔ انہوں نے لکھا، 152/0 اور اب 203/0... بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ اس کے بعد اس پوسٹ پر کمنٹس کا سیلاب آگیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بابر اعظم نے سنچری لگاکر فارم میں واپسی کی جبکہ محمد رضوان نے ناٹ آوٹ 88 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، جس سے پاکستان نے جمعرات کے روز دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو  10 وکٹ سے زبردست شکست دی۔ بابر اعظم نے 66 گیندوں پر ناٹ آوٹ 110 رن بنائے، جس سے پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 203 رن بناکر تین گیند باقی رہتے ہوئے جیت درج درج کی۔ اس طرح سے سات میچوں کی سیریز ابھی 1-1 سے برابری پر ہے۔

      میچ کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو مبارکباد دی، لیکن بغیر نام لئے ٹیم انڈیا پر طنز بھی کس دیا۔ انہوں نے لکھا، 152/0 اور اب 203/0... بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ اس کے بعد اس پوسٹ پر کمنٹس کا سیلاب آگیا۔ ہر کسی کو معلوم تھا 152/0  کا کنکشن۔ دراصل، ہندوستان کے خلاف ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 152 رنوں کا ہدف حاصل کیا تھا اور پہلی بار عالمی کپ تاریخ میں اس نے ٹیم انڈیا پر جیت درج کی تھی۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان نےشاندار اننگ کھیل کر پاکستان کو بڑی جیت دلائی۔
      بابر اعظم اور محمد رضوان نےشاندار اننگ کھیل کر پاکستان کو بڑی جیت دلائی۔


      اس پر پاکستان کے فینس نے ہندوستانی کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور آخری اووروں میں معین علی کی 23 گیندوں پر کھیلی گئی ناٹ آوٹ 55 رنوں کی اننگ سے پانچ وکٹ پر 199 رن بنائے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے شروع سے ہی جارحانہ رویہ اپنایا اور انگلینڈ کے گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ بابر اعظم نے گزشتہ سات ٹی20 میچوں میں صرف 98 رن بنائے تھے، لیکن اس میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری لگاکر لے حاصل کی۔

      بابر اعظم نے گزشتہ سات ٹی20 میچوں میں صرف 98 رن بنائے تھے، لیکن اس میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری لگاکر لے حاصل کی۔
      بابر اعظم نے گزشتہ سات ٹی20 میچوں میں صرف 98 رن بنائے تھے، لیکن اس میچ میں انہوں نے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری لگاکر لے حاصل کی۔


      بابر اعظم نے اپنی اننگ میں 11 چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ محمد رضوان کی 51 گیندوں کی اننگ میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔ ان دونوں نے پاکستان کی طرف سے پہلے وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے بھی ان دونوں کے نام پر ہی 197 رنوں کا ریکارڈ درج تھا، جو انہوں نے 2021 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنایا تھا۔



      اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے معین علی کے علاوہ بین ڈکیٹ نے 22 گیندوں پر 43، ہیری بروکس نے 31، فل سالٹ نے 30 اور الیکس ہیلس نے 26 رنوں کا تعاون دیا۔ پاکستان کی طرف سے حارث روف اور شہنواز دہانی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: