آئی سی سی عالمی کپ میں خراب کارکردگی سے پریشان پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 50 اوورمیں7 وکٹ کے نقصان پر308 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سےسب سے زیادہ رن حارث سہیل نے بنائے۔ انہوں نے شاندار89 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ بابراعظم نے69 رن بنائے۔ دونوں بلے بازی کی بہترین نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مضبوط اسکوردیا۔
اس کےعلاوہ امام الحق اورفخرزمان نے شاندارآغازدیا۔ دونوں بلے بازوں نے 44-44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ عماد وسیم نے 23 رن اورمحمد حفیظ نے 20 رن بنائے۔ وہاب ریاض نے چاررن بناکرآوٹ ہوئے۔ سرفرازاحمد اورشاداب خان ایک رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی ناگڑی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ عمران طاہر نے 10 اووروں میں 41 رن کے عوض دو کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ اینڈل پھیلکواو اورایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
Excellent finish for Pakistan! 👏
Sohail led the charge with his 59-ball 89 after Azam’s half-century and contributions from the openers. 🇵🇰 have set South Africa a target of 309.
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 23, 2019
اس سے قبل آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کے سلامی بلے بازامام الحق کا وکٹ لیتے ہی عمران طاہرنےبڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے29 ویں مقابلے میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنرعمران طاہرنے پاکستان کے خلاف تاریخ رقم کر دی۔ عمران طاہرنے پاکستان کے خلاف دووکٹ حاصل کرتے ہی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے لئےسب سے زیادہ وکٹ حاصل کرلیا۔
عمران طاہرنے جیسے ہی امام الحق کواپنی ہی گیند پرآوٹ کیا توان کےعالمی کپ میں 39 وکٹ ہوگئے۔ عمران طاہرنےعالمی کپ میں ایلن ڈونالڈ سےزیادہ وکٹ حاصل کرلئے۔ حالانکہ اس میچ کےدوران پاکستان کے مداحوں نےان کی ہوٹنگ بھی کی۔ عمران طاہرنےفخرزمان کا کیچ لینے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن تھرڈ امپائرنےانہیں ناٹ آوٹ دیا۔ اس کے بعد عمران طاہرکے خلاف پاکستانی مداحوں نے ہوٹنگ بھی کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔