ہوم » نیوز » اسپورٹس

حسن علی کے کنبہ کا تنازع اہلیہ نے سلجھایا ، پی ایس ایل میں کھیلے گا کرکٹر

پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے ذاتی بنیادوں پر یہاں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2021 11:52 PM IST
  • Share this:
حسن علی کے کنبہ کا تنازع اہلیہ نے سلجھایا ، پی ایس ایل میں کھیلے گا کرکٹر
حسن علی کے کنبہ کا تنازع اہلیہ نے سلجھایا ، پی ایس ایل میں کھیلے گا کرکٹر (Instagram)

اسلام آباد : پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے ذاتی بنیادوں پر یہاں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ اتوار کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے فیصلے کے ایک روز بعد پیر کے روز انہوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے کا متبادل منتخب کیا ۔


خیال کیا جاتا ہے کہ گھریلو وجوہات کی بنیاد پر اتوار کے روز وطن واپس آنے والے حسن نے اپنے کنبہ سے مشورہ کیا اور پھر ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ۔ حسن نے ایک بیان میں کہا ’’ میں ایک نجی خاندانی معاملے کے بارے میں فکرمند تھا ، جسے سلجھا لیا گیا ہے‘‘ ۔


اس کے لئے میری اہلیہ کا شکریہ ۔ میری اہلیہ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ لیں گی اور وہ چاہتی ہیں کہ میں اپنی کرکٹ اور اپنے کیریئر پر توجہ دوں ۔


انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سب سے مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور ان سے مشاورت کے بعد میں نے پی ایس ایل 6 سیزن کے بقیہ سیزن کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ جاری رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 14, 2021 11:52 PM IST